بورے والا: ڈی پی آئی سکول نے انٹر ڈسٹرکٹ (این او سی)کے باوجود خاتون ٹیچر کے ٹرانسفر کیس ایک سال سے لٹکایا ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سے مدد کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فتح پور لیہ کی ٹیچر عمارہ صدیق جس کی ایک سال قبل بوریوالا میں عدیل الثاقب سے ہوئی اس نے بوریوالا میں اپنی انٹر ڈسٹر کٹ ٹرانسفر کےلئے ای ڈی او ایجو کیشن لیہ اور وہاڑی سے این او سی حاصل کرنے بعد ڈی ای آئی لاہور کو ایک سال قبل اپنی ٹرانسفر کی درخواست گزاری اس نے اس پر عمل نہ کیا تو سائلہ نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں پٹیشن دائر کی جس کی روشنی میں ڈی سی او وہاڑی نے عدالت عالیہ میں اپنا بیان ریکار ڈ کر اتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کی وہاڑی میں ٹرانسفرپر پالیسی کے مطابق کوئی اعتر اض نہ ہے اور نہ ہی ای ڈی او ایجو کیشن وہاڑی نے ان کا این او سی کینسل کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے مگر ڈی پی آئی سکول لاہورنے ان کی درخواست پر عمل درآمد نہ کیا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ اور سیکر ٹری ایجوکیشن پنجاب سے مد د کی اپیل کی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔