بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے ریونیو آفیسر حلقہ چوہدری محمد اسحاق اور محکمہ مال کے عملہ کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے چک 335ای بی کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کا ایک ایکڑ قیمتی سرکاری رقبہ بااثر ناجائز قابضین سے واگزار کروالیا اور خود موقع پر جا کر مذکورہ سرکاری رقبہ کی ہنگامی بنیا دوں پر چاردیواری تعمیر کر وا کر اسے سکول انتظامیہ کے حوالے کر دیا دریں اثنا ءاسسٹنٹ کمشنر بوریوالا نے چک 245ای بی کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے 23مرلہ رقبہ پر عرصہ دراز سے ناجائز طور پر قابض چھ خاندانوں کو بے دخل کر کے رقبہ سرکاری کو واگزار کر وا کر اس کی فوری چار دیوار ی کا کام شروع کر وا دیا ۔عوامی سماجی حلقوں نے سرکاری رقبہ کو ناجائز قابضین سے خالی کر وانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔