بورے والا: تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش میں موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔ ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر کچل کر جاں بحق جبکہ ٹرک پر سوا ر دو بہن بھائیوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعات کے مطابق گذشتہ شب دس بجے چیچہ وطنی کی جانب سے بوریوالا آنے والا لکڑیوں سے بھرا ہوا ایک ٹرک چک 403 ای بی ڈیرہ گوجراں والا کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو بچانے کی کوشش میں اچانک الٹ گیا ٹرک کے نیچے دب کر 22سالہ نوجوان لیاقت علی ولد محمد علی گوجر سکنہ چک 405ای بی موقع پرجاں بحق ہو گیا اس کے دو ساتھی عبدالستار اور امانت علی کے علاوہ ٹرک کی چھت پر سوار دو بہن بھائی محمد آصف اور عابدہ بی بی سکنہ چک 451ایب ی بوریوالا کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے جنہیں شدید مضروبی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کر وا دیا گیا حادثہ کے بعد ٹرک پر لوڈ لکڑیاں دو ر دور تک بکھر گئیں اور قومی شاہراہ بلاک ہو گئی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد ٹریفک بحال کروائی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔