بورے والا: آتشیں اسلحہ سے مسلح ملزموں نے فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا اور خاوند کے ساتھ بازار سے گھر جانے والی خاتون کو کمسن بچے سمیت اغوا کر لیا اور کارمیں ڈال کر فرار ہو گئے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق چک 150ای بی کا عبدالغفور لنگڑیال گذشتہ روز اپنی بیو ممتاز بی بی کمسن بچے کے ہمراہ بازار اسے دوائی لے کر واپس گاﺅں جار ہاتھا کہ چک 515ای بی کی حدود میں ملزمان جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے جہانگیر اور بشیر حسین لنگڑیال سکنہ 151ای بی نے انہیں زبردستی روک لیا اور فائرنگ شروع کر دی اسی اثناءمیں ملزمان کے دیگر ساتھی بھی ایک سوزوکی مہران کار لے کر وہاں پہنچ گئے اور ممتاز بی بی اور اسکے کمسن بچے صائم علی کو کار میں ڈال کر فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ صدر نے زیر دفعہ 149-148-365-Bت ۔پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔