بورے والا: مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق دو شدید زخمی۔ واقعات کے مطابق حاجی موڑ گگو منڈی کے قریب واقع ایک پولٹر ی فارم میںگذشتہ شب ڈیڑ ھ بجے آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو داخل ہو گئے اور فارم میں سوئے ہوئے تین افراد شاہد ارائیں سکنہ چک 191ای بی عبدالمجید لکھن سکنہ چک 187ای بی اور ملازم احسان اللہ کو جگا کر نقدی حوالے کر نے کا کہا تینوں افراد نے چور چور کا شور مچادیا تو ایک ڈاکو نے تینوں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے فائرنگ سے عبدالمجید لکھن موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ احسان اللہ اور شاہد ارائیںشدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا دیا گیا اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر اور اے ایس پی بوریوالا آصف احمد بھگیونفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے متوفی عبدالمجید لکھن کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔