بورے والا: پانچ مسلح ملزموں نے فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلاد یا اور اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو کر نوجوان کو گھر سے اغواءکر لیا۔ایک ہفتے بعد مغوی ملزموں کے چنگل سے بھاگ کر گھر آگیا پولیس تھا نہ فتح شاہ نے ایڈ یشنل سیشن جج کے حکم پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،۔واقعات کے مطابق چک 42کے بی کی رہائشی سکینہ بی بی دختر رمضان لنگڑیال نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہفتے قبل اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ رات ساڑھے دس بجے آتشیں اسلحہ مسلح پانچ ملزموں ارشد ولد نذر ،عمر شہزاد ولد نذر ،محمد حسین صدیق ،عطاءمحمد سکنہ 42کے بی اور ممتاز لنگڑیال سکنہ 47کے بی زبردستی گھر میں داخلہ ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی ۔ملزمان میرے بیٹے عابد کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے گلی میں لے گئے اور ایک کار میں ڈال کر فرار ہوگئے 10روز بعد میرا بیٹا موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے رہا ہو کر گھر آیا پولیس تھانہ فتح شاہ نے زیر دفعہ 365ت۔پ مقدمہ درج کرلیا ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔