بورے والا: لاہورسے بہاولپور جانے والی تیز رفتار ایئر کنڈیشنڈ بس سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے قلا بازیاں کھا کر سٹرک کنارے کھڑے درخت سے ٹکر ا گئی 13مسافر زخمی ایک کی حالت نازک ۔واقعات مطابق لاہور سے بہالپور جانے والی نیا ز ی ایکسپریس نمبری LEX-3686 ڈیڑھ بجے دن چیچہ وطنی روڈ پر چک 435ای بی کے قریب ایک بائیسکل سوار کو بچانے کی کوشش میں قلا بازیاں کھاتے ہوئے سٹرک کنارے نصب بجلی کے پول سے ٹکرانے کے بعد درخت سے ٹکرا گئی ۔حادثہ میں 13مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔اطلا ع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد، پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی تمام زخمیوں کو شیشے کاٹ کر باہر نکالا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا پہنچایا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیازخمیوں میں فیضان ولد غلام مصطفےٰ جوہر ٹاﺅن لاہور ،جنید خان ولد احمد خان جوہر ٹاﺅن ،محمد اسلم ولد دین ،محمد مسلم ٹاﺅن وہاڑی ،حاجی محمد اظہر ولد بشیر احمد سکنہ ڈیرہ بکھا بہالپور ،عدنان بہاولپور ،ندیم سکنہ ساہیوال ،بختیاور بی بی زوجہ خادم حسین سکنہ داد جملیرا بوریوالا ،مطلوب بی بی دختر محمد شفیع خیر پور ٹامیوالی ،نبیل ولد عبداللہ ،شمائلہ دختر عبدالعزیز ،عبدالمجید سکنہ منڈی یزمان ،عالیہ دختر عبدالمجید سکنہ Kبلاک بوریوالا جمشید ولد عامر شامل ہیں ایک زخمی حاجی محمد اسلم کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔