جلہ جیم۔۔ ۔ آر پی او ملتان محمد امین وینس مشتعل عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔ان کے ہمراہ ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم، ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر بھی ہمراہ ہیں |
جلہ جیم (راﺅ توصیف احمد سے) ٹاﺅن کمیٹی جلہ جیم کے ڈسپوزل کی موٹر کو چیک کرنے کے لئے جانے والے چیف آفیسر انچارج نصیر احمد مانسوی ،راﺅ اکرام، طاہر متین ، محمد معین اور دوسگے بھائی محمد فیاض اور محمد اقبال یکے بعد دیگر ے زہریلی گیس کا نشانہ بن گئے علاقے میں کہرام۔ روڈ بلاک کر کے علاقے میں ہڑتال مشتعل عوام نے ڈاکٹر عطاء ظفر، ڈاکٹر محمد فاضل پر تشدد کوٹھی پر پتھراﺅ شیشے اور فرنیچر توڑ دیا گاڑی کو آگ لگا دی ڈ ی سی او وہاڑی جواداکرم، ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر، میاں واجد نوازارائیں، ایم پی اے جہانزیب خان کھچی، عالمگیر خان کھچی موقع پر پہنچ گئے ڈی سی او وہاڑی نے ڈاکٹر محمد فاضل، ڈاکٹر عطاظفر، لیڈی ڈاکٹر وسیم ناز ایمبولینس ڈرائیور منظور و دیگر عملہ کو فوری معطل کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق ٹاﺅن کمیٹی جلہ جیم کے انچارج و چیف آفیسر ملک حاجی نصیر احمد مانسوی، دوسگے بھائی محمد فیاض اور محمد اقبال، نائب قاصد راﺅ اکرام، طاہر متین طور، اور محمد معین ڈسپوزل کے کنویں کی موٹر کو چیک کرنے کے لئے جانے والے کو بچانے کے لئے کنویں میں اترے مگر زہریلی گیس سے بے ہوش ہو کر یکے بعد دیگرے جاں بحق ہو گئے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چھ لاشیں نکالیںخبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی سیکنٹروں لوگ موقع پر جمع ہو گئے مشتعل افراد نے روڈ بلاک کر دیا اور ڈاکٹر عطا ظفر کی گاڑی ، ڈاکٹر محمد فاضل وسیم ناز کی کوٹھی گاڑی اور فرنیچر کو توڑ پھوڑ کر آگ لگا دی اس سانحہ پر جلہ جیم میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال پولیس کی بھاری نفری ، ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم،ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر، ڈی ایس پی میلسی شبیر وڑائچ، میاں واجد نواز، ایم پی اے جہانزیب کھچی بھی موقع پرپہنچ گئے ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم نے ڈاکٹر عطا ظفر، ڈاکٹر فاضل، ڈاکٹر وسیم ناز اور ڈرائیور منظور احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مرنے والے تمام افراد کے لواحقین کو نوکریا ں بھی دی جائیں گی اور ان کو حکومت سے مالی امداد بھی دلوائی جائے گی بعد ازاں مشتعل عوام کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
جلہ جیم (نامہ نگار) جلہ جیم میں ہونے والا سانحہ افسوسناک ہے ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں غفلت برتنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار جلہ جیم میں R.P.Oملتان محمد امین وینس نے جلہ جیم ڈسپوزل سانحہ پر مشتعل عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ میں حکومت پنجاب کے نمائندہ کے طور پر آپ سے وعدہ کرتاہوں کہ ذمہ داروں کے خلاف ابھی F.I.Rدرج ہو گی۔
جلہ جیم (نامہ نگار) ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم اور ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کل مورخہ22اپریل بروز منگل صبح دس بجے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلہ جیم کے گراﺅنڈ میں کھلی کچہری لگائیں گے اور لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کریں گے۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔