بور ے والا: کارخانہ بازار بوریوالا میں واقع فرنیچر ورکشاپ کی چھت اچانک گرنے سے آٹھ محنت کش ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں طبی امداد دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح حق باہوفرنیچر ورکشاپ کے مالک مرزا طالب حسین عملہ کے ہمراہ اپنی ورکشاپ میں موجودتھے کہ اچانک ورکشاپ کی چھت زمین پر آگری اور ملبے تلے دب کر آٹھ مزدور شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نکالا گیا اور ہسپتال داخل کر و ا دیا گیا ۔میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اکرم اور اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد کی زیر نگرانی زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد مہیا کی گئی زخمیوں میں امجد حسین ،محمدخالد سکنہ مرضی پورہ ،محمدا نور سکنہ معصوم شاہ کالونی ،محمد انور سکنہ چک435ای بی بلال احمد ،ندیم احمد سکنہ حبیب کالونی شبیر احمد سکنہ لکڑی منڈی ،مدثر سکنہ چک 435ای بی اور محمد منیر سکنہ مجاہد کالونی شامل ہیں ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔