بورے والا: بوریوالا ملتان روڈ پر میاں چنوں کے قریب موٹر سائیکل رکشہ اور مسافر بس میں تصاد م ،رکشہ ڈرائیور جاں بحق۔پانچ خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل رکشہ نمبر VRN-4129جسے محمد کامران نامی جوان چلا رہا تھا ظہیر نگر سے بوریوالا شہر کی جانب آرہا تھا کہ وہاڑی سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس نمبر MNZ-7078میانچنوں موڑ کے قریب دوسر ی بس کو اوور ٹیک کر نے کی کوشش میں موٹر سائیکل پر چڑ ھ گئی ۔حادثہ میں رکشہ ڈرائیور محمد کامران ولد خالد سکنہ چک 521ای بی ام کلثوم زوجہ ذوالفقار سکنہ چک 529ای بی ارشاد بی بی زوجہ انورعلی غزالہ بی بی دختر حاجی ناصر اور شکیلہ بی بی کے علاوہ شبانہ بی بی سکنہ چک 521ای بی شدید زخمی ہو گئیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122،پٹرولنگ پولس اور تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رکشہ ڈرائیو ر کامران جاںبحق ہو گیا ۔حادثہ کے موقع پر بس ڈرائیو ر موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے بس قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔