Pages - Menu

ہفتہ، 19 اپریل، 2014

حساس ادارے میں ملازم افراد کے گھر ہونے والی ڈکیتی اور خواتین سے مبینہ زیادتی کے نامزد ملزمان گرفتار نہ ہو سکے متاثرہ خاندان کی جان کو خطرہ

بورے والا: حساس ادارے میں ملازم افراد کے گھر ہونے والی ڈکیتی اور خواتین سے مبینہ زیادتی کے نامزد ملزمان گرفتار نہ ہو سکے متاثرہ خاندان کی جان کو خطرہ ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر299ای بی میں محرم دین ،محمد رمضان ،عبدالرحمان اور محمد یعقوب کے گھروں میں داخل ہو کرلاکھوں روپے کی ڈکیتی اور خواتین سے مبینہ زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزمان سرفراز عرف سفی ،رشید ،ملکو ،تنویر ،شیر خان جن کی کھوجیوں کی مدد سے شناخت ہو چکی ہے ان کو پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا ہے ۔متاثرہ خاندا ن کے افراد ساجد ،نذر محمد نے بتایا کہ ڈی پی او نے تفتیشی افسرکو تبدیل کر کے سب انسپکٹر ظفر اللہ کو نیا تفتیشی افسر مقرر کیا ہے مگر ابھی تک ان کے مقدمہ کا کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے ملزمان جن کا ایک خطرناک جرائم پیشہ اشتہاری گروپ سے تعلق ہے ،ان سے ہمارے خاندان کی جان کو خطرہ ہے پولیس ہمیں تحفظ فراہم کر ے جبکہ وقوعہ کے دوران ڈاکوﺅں کے تشدد اور مبینہ زیادتی کا پولیس نے ابھی تک میڈیکل رپورٹ حاصل نہ کی ہے جس سے ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے کیس کو جان بوجھ کر خراب کر نے کی کوشش کی جار ہی ہے ۔جبکہ پولیس حکام کی مطابق ملزمان نے عدالت سے ضمانتیں کروائی ہوئی ہیں جبکہ ایک ملزم جو کہ اشتہاری ہے اس کی گرفتار ی کےلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔