Pages - Menu

اتوار، 20 اپریل، 2014

شہرمیں بڑھتے ہوئے جرائم کی پردہ پوشی کےلئے آر پی او ملتان کا دورہ خفیہ رکھا گیا مقامی پولیس نے میڈ یا اور معززین شہر کو بھی دورہ سے دور رکھا۔

بورے والا: شہرمیں بڑھتے ہوئے جرائم کی پردہ پوشی کےلئے آر پی او ملتان کا دورہ خفیہ رکھا گیا مقامی پولیس نے میڈ یا اور معززین شہر کو بھی دورہ سے دور رکھا۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس نے گذشتہ روز بوریوالا تھانہ سٹی اور ماڈل ٹاﺅن کا دورہ کیا اس موقع پر مقامی پولیس نے شہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے مقدمات کا اندارج نہ کرنے اور دیگر جرائم پر پر دہ پوشی کےلئے شہریوں کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی گاڑیوں کے ہوٹر کی آواز سن کر جو شہر ی آر پی او کو ملنے کےلئے انصاف کے حصول کےلئے تھانہ کے گیٹ پر پہنچے تو پولیس نے زبردستی انہیں روکے رکھا جس سے شہر میں امن وامان کے حوالے سے آر پی او کو کوئی خبر نہ ہونے دی بوریوالا کے شہر ی و سماجی حلقوں نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آر پی او سے حقائق کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دریں اثناءذرائع سے معلوم ہو اہے کہ بوریوالا میں آر پی او ملتان کے دورہ کے اخراجا ت کو پورا کر نے کےلئے پولیس نے شہریوں سے فنڈز بھی اکھٹے کئے گئے تھے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔