بورے والا: ریلوے اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف مبینہ گرینڈ اپریشن کر کے کھوکھے اور پختہ تعمیرات کو گرا دیا گیامن پسنداقبضہ مافیاکو کھلی چھٹی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے اراضی پر ریلوے پھاٹک مجاہد کالونی کے پاس نا جائز قابضین نے اپنے کھوکھے اور پختہ تعمیرات کر کے قبضہ کیا ہو اتھاجس کو ختم کروانے کےلئے اسسٹنٹ انجینئر اظہر فاروقی نے گذشتہ روز ریلوے پولیس وہاڑی کے انچارج مظہر حیات اور بھاری نفری بیلداروں کے ہمراہ اپریشن کر کے وہاں سے تجاوزات کو ختم کر دیا انہو ں نے کہا کہ ریلوے اراضی پر لیز کے بغیر قبضہ کرنے والوں کے خلاف یہ اپریشن متواتر جاری رہے گا جبکہ وہاں پر موجود متاثرین و شہریوں سمیع اللہ جان ایڈوکیٹ ،چوہدری محمد یٰسین ،محمد سرور اور زاہد ابراہیم نے بتایا کہ ریلوے حکام نے بھتہ نہ دینے والوں کے خلاف اپریشن کیا ہے جبکہ درجنوں کمرے کار سٹینڈ ،ہوٹل ،سروس اسٹیشن اور ٹرکوں کے اڈے ریلوے اراضی پر ناجائز طور پر قائم ہیں ان سے اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے کے دیگر ذمہ داران ماہانہ رقم بٹورتے ہیں جس کی وجہ سے مبینہ طور پر ان کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ۔انہوں نے بلا تفریق ریلوے اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔