بورے والا: خلق خدا کی خدمت ایمانداری سے کرناعین عبادت ہے مناسب منافع لے کر جائید اد کی خرید و فروخت کا کاربار کرنے والے اپنے روزگار کمانے کے ساتھ مخلوق خدا کو راضی کر کے اپنی دنیا اور آخرت بھی سنوار لیتے ہیں ۔ ان خیالات کے اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں نے گذشتہ روز مدینہ پراپرٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں کیا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاداحمد ارائیں نے کہا کہ دفتر کے بننے سے بوریوالا کے شہر یوں کو جائیداد کی خریدو فروخت میں آسانیاں پیدا ہو گئی اور مقابلے کی فضا ءسے گاہک کو اچھا سودا خریدنے کو ملے گا پیر محمد اقبال شاہ سابق چیئرمین بلدیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رہائشی منصوبے بناتے ہوئے امیر اور غریب کی ضرورتوں کو مد نظر رکھا جائے ۔ اس موقع پر محمد اکبر جٹ ،محمد جاوید ،زاہد ابراہیم، خالد ابراہیم، میاں محمد ابراہیم، محمد سرور سلہریا کو شیلڈ ز بھی پیش کی گئیں۔ تقریب میں غلام مصطفی بھٹی ،خالد محمود ڈوگر، نصیب اللہ، نجیب، ثنا اللہ رحمانی، ڈاکٹر محمد سرور، ڈاکٹر اسحاق، پیر سید ساجد شاہ، محمد عمران، سرفراز حسین، چوہد ری مقبول کے علاوہ شہر کے دیگر نمائندہ افراد بھی موجو دتھے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔