Pages - Menu

منگل، 15 اپریل، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں ضلع وہاڑی میں ایجوکیٹر ز کی بھرتی مکمل طور میرٹ اور نہایت شفاف طریقے سے ہوئی ہے ۔ چوہدری نذیر احمد ارائیں اور چوہدری ارشاد احمد ارائیں کا تقریب سے خطاب

بورے والا: ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں ضلع وہاڑی میں ایجوکیٹر ز کی بھرتی مکمل طور میرٹ اور نہایت شفاف طریقے سے ہوئی ہے تعلیم معیا ر پر اترنے والوں کو ان کا حق دے کر پنجا ب حکومت نے نہا یت شاندار مثال قائم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا میں نئے ایجو کیٹر ز بھر تی ہونے والے ٹیچرز کے تربیتی کورس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں محکمہ تعلیم میں پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق100فیصدمیرٹ پر بھر تی کر کے سفارش اور رشوت جیسی لعنت کا خاتمہ کیا ہے اس سے تعلیمی میدان میں محنت کرنے والے با صلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جس سے مستقبل میں اچھے اثرات مرتب ہونگے اور مقابلہ کے رحجان پیدا ہوگا ۔ہمارے پاس ایک بھی ایسی شکایت نہیں آئی جس نے آکر کہا ہو کہ میرٹ کے خلا ف بھر تی ہو ئی ہے انہو ں نے کہا کہ بھرتی ہونے والے ٹیچرز کو چاہیے کہ وہ ٹریننگ کے بعد اپنے اپنے سکولوں میں جا کر طلبا ءاور طالبات کو نہایت محنت اور دل جمی کے ساتھ تعلیم دیں اور انکی روحانی تربیت کا خاص خیال رکھیں تاکہ نوجوان نسل آگے جا کر تعلیم کے مختلف شعبوں میں بہترین کردار ادا کر سکے انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبہ پر خصو صی توجہ دے رہی ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی انہیں کر سکتی۔ تقریب سے رانا محمدسرور ہیڈ ماسٹر ایم سی ماڈل ،ٹریننگ انچارج عمر فاروق حافظ راﺅ منور احمد خاں نے بھی خطا ب کیا جبکہ تقریب میں رانا محمد کوثر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری ہائی سکول ملک حیدر انجم ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور دیگر نمائند ہ افراد نے بھی شرکت کی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔