بورے والا: ریشم گلی میں دوکانداروں نے الماریاں، پھٹے اور سامان رکھ کر تجاوزات قائم کر دیں خواتین مشکلات سے دو چار۔ تفصیلات کے مطابق ریشم گلی اور اس سے ملحقہ دیگر گلیاں جہاں خواتین اور بچے اپنی ضررویات زندگی کی اشیاء خرید نے کےلئے آتی ہیں اور وہاں پر خواتین کا ہروقت رش لگا ہو تا ہے ریشم گلی کے دوکانداروں نے ٹی ایم اے کی مبینہ سرپرستی پر اپنی دوکانوں کے سامنے باہر گلی میں پھٹے، کاﺅنٹرالماریاں کئی فٹ آگے سڑک تک رکھ کر قبضہ کیا ہوا ہے ان تجاوزات سے ریشم گلی سکڑ کر تنگ ہو گئی ہے جہاں سے لوگوں کا ٹریفک اور پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے خصوصاََ خریداری کےلئے آنے والی خواتین شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ زینب بی بی، فوزیہ بی بی، نسرین بی بی اور رحیلہ مائی نے ڈی سی او وہاڑی سے تجاوزات کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹی ایم اے کے حکام کے مطابق کہ وہ تجاوزات کے خاتمہ کےلئے ریشم گلی کا چکر لگاتے ہیں مگر بعض سیاسی اور تاجر نمائندوں کی آشیر بار سے دوکاندار دوبارہ قبضہ کر لیتے ہیں.
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔