بورے والا: مہندی کی تقریب میں شریک شرابیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 11سالہ معصوم بچہ زخمی ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب چک 140ای بی میں محمد عارف کی شادی کے سلسلہ میں مہندی کی تقریب تھی جس میں اس گاﺅںکا سکول ٹیچر محمد افضل گوجر اپنے 11 سالہ بیٹے ارسلان افضل کے ہمراہ شریک تھاکہ اچانک احتشام عرف شامی گوجر سکنہ 509ای بی محمد اعجاز،محمد طارق گوجر سکنہ 140ای بی اور دوکس نامعلوم مسلح نوجوان آگئے اور ا نہوں نے مد ہوشی میں دائر ہ کی شکل بنا کر زمین پر اند ھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔جس کی زد میں آکر 11سالہ معصوم ارسلان کے پاﺅں سے گولی آ ر پار ہو گئی زخمی ہو کر گر پڑا پولیس تھا نہ صدر نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324-148-149ت ۔پ مقدمہ درج کر لیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔