Pages - Menu

ہفتہ، 19 اپریل، 2014

نو مسلح ڈاکوؤں نےظلم و زیا دتی کی انتہا کر دی حساس ادارے میں ملازم فوجی کے گھر داخل تین گھرانوں کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر ڈاکولوٹ مار۔ خواتین سے مبینہ زیادتی

بورے والا: نو مسلح ڈاکوؤں نےظلم و زیا دتی کی انتہا کر دی حساس ادارے میں ملازم فوجی کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے یکے بعد دیگر تین گھر انوں کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر ڈاکولوٹ مار کے ساتھ خواتین سے مبینہ زیادتی بھی کر تے رہے ۔پولیس نے ایف آئی آر میں خواتین سے جنسی زیا دتی کے معاملہ کو گول کر دیا افسوسناک واقعہ پر ممبر ان صوبائی اسمبلی متاثرہ گھر وں میں پہنچ گئے۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 299ای بی جملیر ا روڈ کے رہائشی ریٹائر ڈ فوجی محرم علی ،حاضر سروس فوجی محمد رمضان اور ان کے تایا زاد عبدالرحمان کے گھروں میں چند یوم قبل آتشیں اسلحہ سے مسلح 9ڈاکو گھر کی دیواریں پھلانگ کر زبر دستی داخل ہو گئے بیو ی ،بچوں کو چار پائیو ں پر قابو کر کے کمر وں میں بند کر دیا اور تینوں گھر وں سے یکے بعد دیگر ے چھ لاکھ مالیت کا گھر یلوں سامان جن میں طلائی زیورات موٹر سائیکل، لائسنسی اسلحہ، موبائل فون اور نقدی لوٹ لی دوران واردات ڈاکو اہل خانہ کے سامنے خواتین سے جنسی زیادتی بھی کر تے رہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر تے ہوئے جنسی زیا دتی کے واقعہ کو گول کر دیا ۔افسوسناک واقعہ کی خبر ملنے پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں متاثرہ گھرانوں میں پہنچے تو انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی ممبر صوبائی اسمبلی نے وقوعہ کو ڈی پی او وہاڑی کے علم میں دیا توانہوں نے گذشتہ شب ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں ،چوہدری یوسف کسیلیہ کے ہمراہ جائے واردات کا معائنہ کیا اور متاثرین کو مل کر حقائق جاننے کے بعد ملزمان کو کیفرے کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ میڈیا کے نمائند وں نے ہیومن رائٹس کے اراکین چوہدری فقیر اللہ، افتخار احمد، محمد طارق جموں، ریاض بھٹی، جاوید عباس، محمد رفیق کے ہمراہ گاﺅں میں جا کر معلومات اکھٹی کیں تو لوگوں نے وقوعہ کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ ان کے گاﺅں میں چند جرائم پیشہ اشتہا ری ملزمان نے پنا ہ گاہیں بنائی ہوئی ہیں اور ان ملزمان کا گروہ ار د گرد کے گاﺅں میں چور یاں اور ڈکیتیاں کر تا ہے پولیس انسپکٹر رانا سعید جس کا تعلق چیچہ وطنی سے تھا کو بھی اسی گروہ اغواءکے بعد قتل کر کے نعش نہر میں بہا دی تھی جس مقدمہ میں بھی گروہ کا رکن ابھی تک نہیں پکڑ ا جا سکااس گروہ کو ایک سیاسی گروپ کی پشت پناہی حاصل ہے چند یوم قبل ملزمان کاایک ساتھی جو کہ اسی گاﺅں کا رہا ئشی ہے لٹنے والے متاثرہ گھرانوں کی ایک خاتون سے مبینہ چھیڑ خا نی کی کوشش کی تو خاتون نے اسے ڈانٹ پلا دی جس کا بدلہ لینے کےلئے گروپ کے دیگر ارکان جو دریائی بیلٹ سے تعلق رکھتے ہیں ان سے مل کر یہ سنگین واردات کی گئی ہے ۔متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔