بورے والا: سپر سٹو ر پر ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ 15کی کال پر پولیس ایک گھنٹہ لیٹ پہنچی شہریوں نے ایک ماہ میں چوری ،ڈکیتی کے ایک درجن مقدمات کا اندارج نہ کر نے پر ٹائر جلا کر لاہور روڈ سٹرک کو بند کر دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید احتجا ج کیا سٹرک پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں پولیس سے مذاکرات پر دو گھنٹے بعد ٹریفک بحال ہو گئی ۔واقعات کے مطابق لاہور روڈ شاہ فیصل کالونی میں واقع پوپی سپر سٹور پر گذشتہ شام 6:30 بجے کے قریب ایک ماہ میں ڈکیتی کی دوسری واردات کے دوران دو ڈاکو سٹو ر میں موجود مالک علی سے 70ہزار کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے باہر کھڑے ریڑھی والوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوﺅں نے سیدھی ان پر فائرنگ کر دی جنہوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں واقعہ پر علاقہ کی عوام مشتعل ہو گئی اور انہوں نے رانا عابد، امان اللہ، محمد عربی، محمد نعیم و ددیگر کی قیا دت میں بوریوالا، لاہور روڈ سٹرک پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے سٹرک کو بند کر دیا جس سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں مظاہر ین نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ ایک ماہ کے دوران ان کی آبادی میں ایک درجن سے زائد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں ۔تھانہ میں درخواست دینے کے باوجود ہمارے مقدمات کا کوئی اندراج نہ ہوا ہے وہ اپنے گھروں اور کاروباری مراکز میں غیر محفوظ ہیں یوسی میں تعینات شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے منشیات جوئے اور برائی کے اڈوں سے منتھلی اکھٹی کرنے میں لگے رہتے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی ہے ٹریفک کو بحال کرانے کےلئے ایس ایچ او تھانہ صدر ،سٹی اور ماڈل ٹاﺅن بھاری پولیس نفری کے ہمراہ وہاں پر پہنچے انہوں نے مشتعل افراد سے مذاکرات کیے اور مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی گرفتار ی کا وعدہ کیا جس پر شہری پر امن طور پر منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال کر دی گئی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔