بورے والا: قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر شروع کر نے کےلئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد کے ہمراہ گذشتہ روز چک نمبر 445ای بی کا دورہ کیا ۔ چوہدری ارشاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بوریوالا کےلئے ترقیاتی پیکیج کے تحت 32لاکھ روپے کی لاگت سے قبرستان کی حفاظت کےلئے 2508فٹ لمبی پختہ چار دیواری تعمیر کی جارہی ہے کام کا آغاز چند روز بعد ہو جائے گا اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے اپنے ریونیو عملہ کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان کی اراضی پر ناجائز قابضین نے قبضہ کر کے اپنے 48گھر تعمیر کیے ہوئے ہیںناجائز قبضہ کو ختم کرنے کےلئے ان کا عملہ بہت جلدحکمت عملی طے کرگااس موقع پر گاﺅں کے کونسلر بشیر احمد ،ڈاکٹر زاہد ،حکیم اللہ ، محمداصغر ،عبدالرﺅف و دیگر افراد بھی موجود تھے انہوں نے چار دیواری کی تعمیر کےلئے فنڈز مختص کر نے پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ اد ا کیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔