بورے والا: بھٹہ ایسوسی ایشن کا مقامی ہوٹل میں اجلاس زیر صدارت حاجی امتیاز احمد منعقد ہوا اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے سیکرٹری جنر ل سلطان افضل واہلہ نے حکومتی رویے نام نہاد این جی اوز کے منفی کردار بھٹہ مالکان کے خلاف زمینی حقائق کے برعکس ظالمانہ قوانین کے نفاذاور مرکزی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج پر شدید احتجاج کیا اور کہ کہ اگر حکومت نے اصلاح احوال کی بروقت کوشش نہ کی تو بھٹہ انڈسٹری زبر دست بحران کا شکار ہو جائےگی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے حاجی امتیاز احمد ،حاجی نو ر دین پٹواری ،چوہدری محمد رفیق،عرفان چوہدری ،محمد سلیم چشتی اور حاجی محمد سرور نے مرکزی قیادت کے فیصلہ کے مطابق بطور احتجا ج پہلے مرحلہ کے طور پر اینٹوں کی سیل بند کر نے کی زبر دست حمایت کی اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ مورخہ 20اپریل بروز اتوار تک اینٹوں کی سیل مکمل بند رہے گی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔