بورے والا: دو کاروں پر سوار نا معلوم مسلح ڈاکو نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کے گارڈ کو ساتھیوں سمیت باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کی 28بیٹریاں لوٹ کر فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق چک نمبر 289ای بی اڈا عمر پور پر ایک نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاورپر گذشتہ شام ساڑھے چھ بجے کے قریب دو کاروں پر سوار پانچ نا معلوم ڈاکوآتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر آگئے اورڈیوٹی پر موجود مجتبیٰ نامی گارڈاور اس کے پاس بیٹھے ہوئے دیگرتین افراد کو قابو کر کے اووزار بندھوں سے باند ھ دیا اورجا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر ٹاور سے 15لاکھ روپے مالیت کے 28عدد بیٹریاں لوٹ کر فرار ہو گئے ۔وقوعہ کی اطلا ع کو پولیس کو کر دی گئی جو مصروف تفتیش ہے واضع رہے کہ آج صبح سات بجے کے قریب اسی روڈپر نا معلوم ڈاکوﺅں نے مختلف بیو پاریوں سے 10لاکھ کے قریب نقدی لوٹ لی تھی ڈکیتی کی پے درپے وارداتوں پر علاقہ کی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے شہریوں نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔