بور ے والا: اے ایس پی بورے والا کے ناروا رویہ کےخلاف بورے والا کے صحافیوں کا سیاہ پٹیاں باندھ کر وفاقی وزیر کی تقریب میں شرکت۔ اے ایس پی بوریوالا آصف احمد بھگیو کی جانب سے اپنے دفتر میں صحافیوں سے نا شائستہ رویہ اپنا نے پر بوریوالا کی تمام صحافی تنظموں نے آج بوریوالا میں وفاقی وزیر خوراک و زراعت سکندر حیات بوسن کی کھلی کچہری واقع پاسکو گودام میں احتجاجاََ سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ احمد وسیم شیخ صدر پریس کلب ،اصغرعلی جاوید صدر الیکٹرانک میڈیا ۔ علاﺅ الدین صدر سٹی پریس کلب نے گذشتہ دنوں ایک قرار داد مذمت منطور کر تے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا تھاکہ اے ایس پی بوریوالا صحافیوں سے اپنا رویہ درست کرے اور اس سلسلہ میں چار دن کا وقت دیا گیا تھا مگر انتظامیہ نے صحافیوںکے تحفظات دور کرنے کےلئے کوئی رابطہ نہ کیا جس پر آج سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ تمام سرکاری تقریبات کی کوریج صحافی احتجاجاَ َ سیا ہ پٹیاں باند ھ کر کیا کر ے گے اور ایک ہفتے کے بعد احتجاج کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی پھیلا دیا جائےگا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔