بورے والا: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی ریاست علی بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی سیاست میں آج جو مقام حاصل کیا ہے وہ تحریک انصاف کے قائد عمران خاں کی ولولہ انگیز قیادت اصولی موقف،کارکنوں کی جدوجہد اور محنت کی وجہ سے ہے آج ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے مشن کی تکمیل اور ملک میں ایک خوشگوار تبدیلی کے لیے پرعزم ہو کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے پرانے اور نئے ساتھیوں سے ملکر اپنے علاقہ اور ملک میں انقلابی تبدیلی کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی منزل کا حصول یقینی بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے18ویں یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی سیکرٹریٹ واقع چیچہ وطنی روڈ میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی محمد شہباز ڈوگر، سابق ضلعی کوآرڈینٹر شاہد صدیق چوہان، عبدالرﺅف چوہدری اور حسین شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس تقریب میں سابق سٹی نائب ناظم محمد رمضان بھولو بھٹی،سابق ضلعی صدر انصاف لائرز فورم ملک فاروق احمد اعوان،چوہدری غلام مرتضیٰ آرائیں،چوہدری رفعت طاہر،ولی محمد موہل،رفاقت علی جٹ،ابرار مہار ایڈووکیٹ،محمد شریف بھٹی،محمد امجد جٹ، آفتاب عالم بھٹی اور دیگر راہنما بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا اُس کا اندازہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی اور پنجاب میں (ن)لیگ کی کارکردگی سے لگایا جا سکتا ہے صرف ٹیکسوں کی وصولی میں خیبر پی کے میں216فیصد اضافہ ہوا پنجاب میں25فیصد اور سندھ میں صرف12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے عوام کو صحت و تعلیم کی سہولتیں ہوں، پولیس کا نظام ہو یا محکمہ مال کا نظام پی ٹی آئی نے انقلابی تبدیلیاں کرکے دیگر صوبوں کے لیے تبدیلی کی ایک مثال قائم کر دی ہے تقریب کے آخر میں صوبائی نائب صدر ریاست علی بھٹی نے دیگر عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ 18ویں یوم تاسیس کا100پونڈ وزنی کیک کاٹا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔