Pages - Menu

جمعہ، 18 اپریل، 2014

پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹرنیٹ پر”فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ“2014 جیت کر190 ممالک کو شکست سے دوچار کردی

بورے والا: پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹرنیٹ پر”فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ“2014 جیت کر190 ممالک کو شکست سے دوچار کردیا، بورے والا کے حسن نعمان نے ورلڈ کپ کا بہترین گول سکور کرکے چھ بہترین گولز کے مقابلے کیلئے پاکستان کو نمائندگی دلوادی،ورلڈ کے بیسٹ گول مقابلہ کیلئے حسن نعمان کی ووٹ کے لیے اپیل،تفصیلات کے مطابق بورے والا مقامی صحافی چوہدری اصغر علی جاوید کے بھتیجے اور سابق سیکرٹری کویت چیمبر آف کامرس چوہدری محمد عاشق سلطان کے ہونہار بیٹے حسن نعمان سمیت پاکستان بھر سے62نوجوان کھلاڑیوں نے انٹرنیٹ کے ذریعہ منعقد ہونے چھٹے فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ2014میں شرکت کی اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے191ممالک نے شرکت کی فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ جیوری کے فیصلہ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے پوائنٹس کی شرح زیادہ ہونے پر یہ عالمی مقابلہ جیت لیا پاکستان کی اس کامیابی میں بورے والا کے حسن نعمان کے پوائنٹس کی شرح سب سے زیادہ تھی وہ پاکستان کے بیسٹ کھلاڑی ہونے کے علاوہ بیسٹ گول سکورر بھی قرار پائے اس ورلڈ کپ میں ہونے والے 87لاکھ گولز میں سے فیفا جیوری نے دنیا بھر کے 6بیسٹ گول فائنل مقابلہ کے لیے منتخب کر لیئے ہیں حسن نعمان بھی پاکستان کی طرف سے اس بیسٹ گول مقابلہ میں شریک ہو چکے ہیں جن کے لیے 29اپریل تک فیفا ڈاٹ کام ویب سائٹ پر ووٹنگ ہو گی اور دنیا کے بیسٹ گول سکورر کو آئندہ ماہ برازیل میں فیفا کی جانب سے ایوارڈ دیا جائے گا حسن نعمان نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے شائقین فٹ بال کو اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔