بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر
بوریوالا سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور صحت مند
فضا کے قیام میں اہم کردار کر تے ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے موسم بہار کی شجر کاری
مہم کے تحت ضلع بھر میں ایک لاکھ پودے لگا ئے جار ہے ہیں شہریوں کا فرض ہے کہ وہ
ملک کو سر سبز بنانے میں اپنے حصے کا پودا ضرور لگا کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ ان
خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس کے سبزہ زار میں فائیکس کا پودا لگا کر شجر
کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رینج فاریسٹ آفیسررضوان
بشیرنےبتایا کہ بوریوالا کے تعلیمی اداروں میں شجر کاری کےلئے محکمہ جنگلات کی طرف
سے 50ہزار پودے مفت فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں مزید 11ہزار پودے لگا
نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس موقع پر تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان نائب تحصیلدارتقی
شاہ اور رینج آفیسر نے سبز ہ زار میں اپنے ہاتھوں سے مور پنکھ کے پودے لگائے ۔ اس
موقع پر بلاک آفیسرز محمد امین کا ٹھیا، بلاک آفیسر شاکر جاوید خان، چوہدری
عبدالحمید گوجر اور فاریسٹ گارڈ طارق عزیز اور دیگر اہلکار و حکام بھی موجود تھے
بوریوالا میں ڈکیتی کی نان سٹاپ مختلف وارداتوں میں شہری لاکھو ں
کی نقدی موٹر سائیکلوں اور گھر یلو اشیاءسے محروم پولیس ناکام ،شہر میں ڈاکو راج
قائم لوگوں میں خوف و ہراس
بورے والاَ: بوریوالا میں
ڈکیتی کی نان سٹاپ مختلف وارداتوں میںشہری لاکھو ں کی نقدی موٹر سائیکلوں اور گھر
یلو اشیاءسے محروم پولیس ناکام ،شہر میں ڈاکو راج قائم لوگوں میں خوف و ہراس بڑھ
گیا عوام عدم تحفظ کا شکار وزیر اعلیٰ اور آئی جی سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
۔تفصیلات کے مطابق موضع بھٹیاں کا زمیندار احمد علی بھٹی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ
عسکر ی بنک بوریوالا سے تین لاکھ روپے کیش لے کر گذشتہ روز اپنے گھر جا رہا تھا کہ
لڈ ن روڈ پر چک 459ای بی فار م کے قریب اس کے تعاقب میں جانے والے دو موٹر
سائیکلوں پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے کار کے آگے آکر فائرنگ کر کے کار کو
روک لیا اور تین لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ
او تھانہ صدر محمد اسلم چیمہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔مرضی پورہ ،ملتان
روڈ پر گذشتہ روز الاالصبح 6:30کے قریب منیر احمد اپنی سویٹ شاپ پر بیٹھا ہو ا
تھاکہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو 45ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔محمد سلیم بنیادی
ہیلتھ یونٹ کے چوکیدار کو بمعہ اہل خانہ نا معلوم ڈاکو کمر ے میں بند کر کے 70ہزار
روپے کے زیورات ،نقدی ،پارچہ جات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ محمد اعجاز رتھ سے نامعلوم
ڈاکوموٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ محمد ریاض سکنہ عظیم آبادسے دو نامعلوم ڈاکو
ہنڈا 125چھین کر فرار ہو گئے ۔صابر حسین پٹھان سکنہ ایف بلاک لکڑ منڈی اپنی دوکان
پر ٹی وی میچ دیکھ رہا تھا کہ تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو اندر آگئے اور اسلحہ
کے زور پر دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔رانا مزمل سکنہ مرضی پورہ العزیز
مارکیٹ کالج روڈ پر خریدار ی کے لئے آئے تو نا معلو م ملزمان اس کی موٹر سائیکل 2396لیکر
فرار ہو گئے ۔ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں پر شہر یوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کیا
ہے ۔
اوباش نوجوان کی سوداسلف خریدنے کےلئے گلی سے گزرنے والی دوشیزہ سے
زیادتی کی کوشش
بورے والا: اوباش نوجوان
سوداسلف خریدنے کےلئے گلی سے گزرنے والی دوشیزہ کو پکڑ کر کمر ے میں لے گیا اور
زیا دتی کی کوشش کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق چک نمبر 102ای
بی کی (ر) گذشتہ روز سودا سلف خریدنے کےلئے گلی سے گزر کر دوکان پر جار ہی تھی کہ
اسی گاﺅں کااوباش نوجوان مجاہد جٹ اسے بازو سے پکڑ کرزبر دستی اپنی بیٹھک میں لے
گیا اور زیا دتی کی کوشش شروع کر دی، شور پر گاﺅں والے اکھٹے ہوگئے جن کو دیکھ کر
ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
نامعلوم چور دو مختلف واقعات میں زمیندار کے رقبہ پر نصب بجلی کے
ٹیوب ویل سے کیبل اور قیمتی بھینس چوری کر کے فرار ہو گئے
بورے والا: نامعلوم چور دو مختلف واقعات میں زمیندار کے رقبہ پر نصب بجلی کے ٹیوب ویل سے کیبل اور قیمتی بھینس چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واقعات کے مطابق ریاض احمد ارائیں سکنہ ای بلاک کے زرعی رقبہ سے گذشتہ شب نامعلوم چور ٹرارنسفارمر سے الیکٹر ک موٹر تک بجلی کی سپلائی دینے والی ہزاروں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔دریں اثناءمحمد اقبال کچھی کے احاطہ مویشی سے ملزمان عباس عرف باسو ڈھڈی سکنہ مراد علی وغیر ہ ڈیر ھ لاکھ مالیت کی بھینس چوری کر لی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔