Pages - Menu

بدھ، 5 مارچ، 2014

ڈی پی او وہاڑی کی بند کمرے میں کھلی کچہری، شہریوں کاپولیس کی کرپشن، چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی، ڈکیتی کے مقدمات درج نہ کر نے کے خلاف احتجاج


بورے والا: ڈی پی او وہاڑ ی کی بند کمرے میں کھلی کچہر ی کے موقع پر شہریوں کا پولیس کی کرپشن، چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی، ڈکیتی کے مقدمات کا اندراج نہ کر نے کے خلاف احتجاج ایس ڈی پی او کے گیٹ پر ملازمین نے احتجاج کرنے والے سائلین کو روک لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد سلیم،پپو، فیصل،عدیل اور دیگر ساکنان محلہ یعقوب آباد نے گذشتہ روز ایس ڈی پی او بوریوالا کے گیٹ کے باہر پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے عزیز آصف عرف کاشی کو پولیس تھانہ سٹی نے بے گناہ کئی مقدمات میں ملوث کر کے کئی روز سے حراست میں لیا ہوا ہے پولیس مورخہ14 فروری کو ان کے گھر میں چادر چار دیواری کا تقدس پاما ل کر تے ہوئے داخل ہو گئی اور وہاں سے محمد سلیم، غلام طیب ودیگر رشتہ داروں کو غیر قانونی طور پر تقریباََ ایک ماہ اپنی حراست میں رکھا اور بھاری رشوت لے کر انہیں چھوڑا۔ پولیس تشددسے مردانہ قوت بھی ختم ہو گئی ہے جس کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی ان کے پاس ہے مبینہ ملزم کی بے گناہی کےلئے وہ معززین علاقہ کی موجودگی میں ہر طرح کا حلف بھی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہمارے بے گناہ آدمیوں کو چھوڑنے کےلئے لاکھوں روپے رشوت وصول کر چکی ہے اور مزید رشوت کا تقاضہ کر رہی ہے۔ سائلین نے پلے کارڈ اٹھا کر جب ڈی پی او وہاڑی کو ملنے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں ملنے نہ دیا جس پر وہ مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے ۔ دریں اثناءسیٹلائٹ ٹاﺅن کے رہائشی محمد رفیق نے بتایا کہ 13سے زائد پولیس والوں نے ان کے بھائی کے گھر واقع وڑائچ ٹاﺅن میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا ان کی درخواست پر ایڈیشن سیشن جج بوریوالا نے 18مارچ و پولیس کو طلب کر لیا ہے ۔ ڈی پی او وہاڑی کی بوریوالا میں کھلی کچہر ی میں دفتر کے باہر رانا شہباز احمد امید وار چیئر مین یوسی،رانا طارق محمود ،رانا محمد سلیم ساکن291ای بی چوکیدار بنیادی نے بتایا کہ تین روز قبل ڈاکو ان کو اہل خانہ کے ہمراہ باندھ کر گھر سے 70ہزار کے قریب طلائی زیورات ،پارچہ جات،نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے مگر پولیس نے اطلاع کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا ۔ماسٹر ریاض احمد سکنہ 277ای بی نے بتایا کہ دو روز قبل نا معلوم ڈاکو ﺅ ں نے چک نمبر 239کے قریب اس سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین لیا مگر مقدمہ درج نہ کیا انہوں نے بتایا کہ علاقہ چوکی تاج پورہ میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں مگر پولیس نے ابھی تک کوئی بھی مقدمہ درج نہ کیا ہے ۔ڈاکو سٹرکوں پر سرعام ناکے لگا کر عوام کو لوٹ رہے ہیں مقدمات کا اندراج کر کے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے - دریں اثنا ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکولاکھوں کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ،مقدمات درج ۔تفصیلا ت کے مطابق مجاہد ندیم ارائیں سکنہ 511ای بی گذشتہ روز اپنی کار پر گھر واپس جار ہاتھا کہ چک 511کی حدود میں سٹرک کے اوپر ملزمان محمد یونس ،عمران ،ستار ،عابد وغیر ساکن 513ای بی نے ناکہ لگا کر انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر گند م کے کھیت میں پھینک دیا ملزمان ان سے نقدی 50ہزار ، موبائل و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔دریں اثناءمحمد عرفان بھٹی سکنہ عزیز آباد اپنے ساتھی عدنان بھٹی کے ہمراہ کار پر گذشتہ شب معصوم شاہ روڈجا رہا تھاکہ راستہ میں چار کس ملزمان وسیم سکنہ نارووال ،الیاس مسیح سکنہ شیخوپورہ وغیر ہ نے انہیں روک کر ان سے زبر دستی 8سو ڈالر او ر 5ہزار روپے نقدی لوٹ لئے اور فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کر لئے ۔
نامعلوم عورت سکول کی چاردیواری کے ساتھ نوزائیدہ بچے کو پھینک کر فرار ہو گئی
بورے والا: نامعلوم عورت سکو ل چاردیواری کے ساتھ نوزائیدہ بچے کو پھینک کر فرار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عصمت اللہ رحمانی دوکاندار سکنہ 261ای بی نے بتایا کہ ان کے سکول کی چاردیواری کے باہر نامعلوم عورت اپنا گناہ چھپانے کےلئے نوزائیدہ مردہ بچہ کو پھینک کر فرار ہو گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ۔
تین افرا د نے دوشیزہ کو اغواءکر لیا 
بورے والا: تین افرا د نے دوشیزہ کو اغواءکر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق خورشید بی بی سکنہ 357ای بی نے بتایا کہ ملزمان عثمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیٹی ارم شہزادنو عمر کو زبردستی اغواءکرلیا ہے ۔پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پولیس نے منشیا ت فروشوں اور ناجائز اسلحہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا
بورے والا: پولیس نے منشیا ت فروشوں اور ناجائز اسلحہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سرکل بوریوالا نے منشیات فروش ذوالفقار علی سکنہ 307ای بی سے پانچ لیٹر ،محمد آصف سکنہ 315ای بی سے 10لیٹر، اصغر علی سکنہ 50کے بی 1لیٹر، منشاءبھٹی سے ڈیڑھ لیٹر اور محمد اکرم شیخ سکنہ سلدیرا سے 32بور پستول برآمد رکرکے مقدمات کا اندراج کر لیا ۔
ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شرپسند عناصر بلیک میل اور ہراساں کر رہے ہیں ٹریفک انسپکٹرمحمد فاضل بھٹی 
بورے والا: ٹریفک انسپکٹرمحمد فاضل بھٹی نے بتایا کہ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شر پسند عناصر انہیں بلیک میل اور ہراساں کر نے کےلئے ان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر درخواستیں اور احتجاج کر رہے ہیں ۔مگر وہ ہر صورت میں ٹرانسپورٹروں ،ٹیکسی ڈرائیوروں اور ناجائز اڈہ مالکان کے خلاف اپنی قانونی کاروائی کو جار ی رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ انہوں نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار سے زائد چالان کر کے گورنمنٹ کے خزانہ میں 3لاکھ 25ہزار سے زائد رقم جمع کر وائی ، 6 ڈرائیور وںکے لائسنس معطل کئے ۔چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار چلنے والی گاڑیوں ،پاور کمپنی ،سکائی وے کمپنی ،وریام طیارے اور نیوسبحان ٹریول کی 6گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے اور ایک ڈرایﺅر کے خلاف زیر دفعہ 279ت۔پ مقدمہ درج کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ روٹ بدل کر گزرنے والی بڑی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کے خلاف کاروائیوں کو جاری رکھیں گے کسی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر نے دی جائے گی ۔اچھی کارکر دگی پر انجمن تاجراں کے صدر نے ٹریفک انسپکٹر کی کارکردگی کو سراہا اور قانون کی عمل داری کےلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
 ٹی ایم اوبوریوالا رانا شاہد احمد نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا
بورے والا:   ٹی ایم او رانا شاہد احمد نے چارج سنبھال کر کام شروع دیا۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا ٹی ایم او رانا شاہد احمد نے گذشتہ روز ٹی ایم اے میں چارج سنبھال لیا اور کام شروع کر دیا۔ وہ اس سے قبل ساہیوال،ننکانہ،اوکاڑہ،چشتیاں،حاصلپور اور پھالیہ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے چارج سنبھالنے پرایڈ منسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالاسیف اللہ ساجد کی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگوکر تے کہا کہ شہرسے تجاوزات کا خاتمہ، سیوریج کے نظام کی درستگی ترقیاتی سکیموں میں جاری کام کی نگرانی، غیر قانونی رہائشی کالونیوں، کمرشل پلازوں، پراپرٹیز کے خلاف کاروائی کے ساتھ ٹی ایم اے کا ریونیو بڑھاناان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔