بورے والا: لڈن روڈ پر کار اور موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر میں رکشہ ڈرائیور، بچے سمیت تین خواتین زخمی، حادثہ کار کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں رکشہ ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی، تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد رفیق ولد عبد العزیز سکنہ461ای بی اپنے رکشہ میں تین عورتوں اور دو بچوں کو لے کر شہر آ رہا تھا جب وہ لڈن روڈ پربورے والا ٹیکسٹائل ملز (اےسی چوک) کے قریب پہنچا توشہر کی طرف سے آنے والی ایک تیز رفتار کرولا کا رنمبرایل ای اے1375 نے اس کو سامنے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور محمد شفیق کی ٹانگ ٹوٹ گئی اوروہ شدید زخی ہو گیا جبکہ رکشہ میں سوار مسافر خواتین زینب بی بی ،نصرت بی بی ،اقراءبی بی اور ایک بچہ کاشف کو بھی شدید چوٹیں آئیں اور وہ بھی زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا تی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کار کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیاجو کہ تیز رفتاری کے باعث کار کو الٹی سائیڈ پرلے گیا اور رکشہ کو سامنے سے ٹکر مار دی۔ تھانہ ماڈل ٹائن پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔