Pages - Menu

جمعرات، 27 فروری، 2014

شہر اور مضافات میں کالی گھٹاﺅں کے بعد موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

بورے والا: شہر اور مضافات میں کالی گھٹاﺅں کے بعد موسلا دھار بارش اور ژالہ باری۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا اور مضافاتی علاقوں میں گذشہ روز آسمان پر اچانک کا بادل چھا گئے دیکھتے ہی دیکھتے کالی گھٹاﺅں سے موسلا دھار بارش ژالہ باری کے ساتھ شروع ہوگئی جس سے شہر کے نشیبی علاقے مچھلی بازار ،گول چوک ،پراناڈاکخانہ چوک ،ایم بلاک ،این بلاک ،پانی سے بھر گئے ژالہ باری سے گند م کی فصل معمولی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگرنے حادثات کی روک تھام اور بچاﺅ کےلئے ٹریفک پولیس کو کاروائی کا حکم دے دیا
بورے والا: ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگرنے حادثات کی روک تھام اور بچاﺅ کےلئے سٹرک کے اوپراور کناروں پر کھڑی گاڑیوں ،منی گڈز ، ٹرک اڈوں ،تیزرفتار اور بغیر روٹ پر مٹ کے چلنے والی ٹریفک کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او وہاڑ ی صادق علی ڈوگر نے گذشتہ روز اپنی کھلی کچہر ی میں بویوالا کے شہر یوں کے مطالبہ پر اے ایس پی بوریوالا آصف احمد بگھیو ،ٹریفک پولیس اور پیٹرولنگ پولیس کو حادثات کی روک تھام کےلئے تیز رفتار گاڑیوں بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی بڑی گاڑیاں سٹرکوں کے کناروں پر بنائے گئے منی گڈز، ٹرک اڈوں ،پارکنگ سٹینڈ ز، میں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنی والی دیگر تجاوزات اور اوورلوڈ گنے سے لدھے ہوئے ٹریکٹر ٹرالوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانیں ہمارے لئے قیمتی ہیں. شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلئے بلا تفریق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ ٹریفک کے حادثات میں کمی لائے جاسکے ۔
کاٹن فیکٹری میں مسلح ڈکیتی کی واردات ڈاکولاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار 
بورے والا: بوریوالا لڈن روڈ پر واقع مون کاٹن فیکٹری میںمسلح ڈکیتی کی واردات ،پندرہ ڈاکو صبح سویر ے چوکیدار وں کو باند ھ کر اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کی کھل بنولہ ،بجلی کی تاریں اور ساڑھے آٹھ لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ مو ن کاٹن فیکٹر ی بوریوالا میں صبح تین بجے 15سے زائد ڈاکو ایک ٹرک میں سوار ہو کر داخل ہو گئے اور وہاں موجود چار چوکیداروں کو باندھ کر دفتر کے تالے توڑ کر سیف سے ساڑھے لاکھ روپے سے زائد نقدی ،150بوری کھل بنولہ ،5لاکھ روپے مالیت کی تاریں ٹرانسفارمر سے کاٹ کر جبکہ دو لائسنسی رائفلیں بھی لوٹ کر صبح 5بجے فرار ہو گئے ،فیکٹر ی مالک راجہ جاوید ریاض کے مطابق انہیں وقوعہ کے بارے میں صبح پتہ چلا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی .
قاضی محمد ھمایوں فر مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے
بورے والا: عشرز کوٰة کمیٹی ضلع وہاڑی کے سابق چیئر مین علاقہ کی معروف سماجی شخصیت قاضی محمد ھمایوں فر مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔مرحوم کی عمر 75برس کے قریب تھی اور وہ پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔مرحوم کی میت کو واپڈا ٹاﺅن لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جناز ہ میں بوریوالا ویلفیئر سوسائٹی کے صدر رانا نثار احمد خان ،ممبر پنجاب اسمبلی بوریوالا چوہدری ارشاداحمد ارائیں ،مقامی تاجر شیخ محمد پرویز اور ثناءاللہ خان سمیت بوریوالا کے شہریوں اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔