بورے والا: تیزرفتارپولیس بس کی نوبیاہتا جوڑے کی کار کو ٹکر سے جاں بحق ہونے والی دولہن پروین اور اس کے رشتے داروں کی نماز جنازہ آبائی علاقے بورے والا میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں فاسٹ بالر محمد عرفان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جبکہ دولہا محمد ارشد کی نماز جنازہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔حادثے میں دولہا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوگئے۔حادثے کے ذمہ دارپولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔جمعہ کے روز فیصل آباد کا دولہا ارشد بورے والا سے اپنی دلہن لیکر گیا،رسم کے مطابق دلہن کے رشتے دار، دوسرے روز دولہا اور دولہن کو لے کر بورے والا روانہ ہوگئے لیکن کیا پتا تھا کہ یہ سفر آخری ثابت ہوگا۔پولیس کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے دولہا ارشد، دْلہن پروین اس کا کزن جمیل، اسکی بیوی ، 7سال کا بیٹا فرید،10 سالہ بیٹا کامران اور 18 سالہ بھتیجی ثنا موقع پر ہی دم توڑ گئے ،جبکہ جمیل کی 5 سالہ بیٹی فرزانہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے کامقدمہ درج کرکے پولیس وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاہے، ڈی پی او وہاڑی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔