Pages - Menu

ہفتہ، 22 فروری، 2014

شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا،چیچہ وطنی روڈ پر کار اور پولیس کی بس میں ٹکر،دولہا دلہن سمیت 8افراد جاں بحق


 بورے والا: شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا،بورے والا کے قریب چیچہ وطنی روڈ پر کار اور پولیس کی بس میں ٹکر، دولہا دلہن سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ بورے والا میں ٹریفک حادثہ دو خاندانوں کی خوشیاں نگل گیا۔ حادثے میں نئی نویلی دلہن ،دولہا اور ان کے ساتھ آنے والے ایک ہی خاندان کے 7افراد بھی زندگی کی بازی ہارگئے۔ایک روز قبل فیصل آباد کی تحصیل سمندری اور بورے والا کے جن گھروں میں شادی کی شہنائیاں گونج رہی تھیں۔ آج وہاں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔  بورے والا سے سمندری بیاہی گئی پروین، اپنے دولہا ارشد اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ میکے جارہی تھی۔ چیچہ وطنی روڈ پر وہ ہوگیا، جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ دولہا دلہن کی کار مخالف سمت سے آنے والی پولیس کی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دولہا ارشد اور اس کی نئی نویلی دلہن پروین جاں بحق ہوگئے لیکن خوفناک حادثے نے ایک پورا کنبہ بھی ختم کردیا۔ دلہن پروین کو اپنی کار میں واپس لانے والا اس کا کزن جمیل، اس کی بیوی، 7سالہ بیٹا فرید، 10سالہ بیٹا کامران اور 18سالہ بھتیجی ثنا بھی حادثے کا شکار ہوگئے۔ جمیل کی 5سالہ بیٹی فرزانہ زخمی ہوئی اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔