بورے والا: گھر یلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت سے گھریلو بجٹ میں نمایاں کمی کے علاوہ مضر صحت اثرات سے پاک سبزیوں کا حصول ممکن ہے عوام کو گھر یلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کو فروغ دینا ہو گا اس سلسلہ میں پنجاب حکومت محکمہ زراعت کے ذریعے رعاتی نرخوں پر بیج فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں نے غلہ منڈی بوریوالامیں سبزیوں کے بیجوں کے سیل پوائنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ چوہدری نذ احمد ارائیں نے کہا کہ صاف ستھر ی سبزیوں کااستعمال انسان کو صحت منداور مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے اور گھر یلو پیمانے پر اگائی ہوئی سبزیاں بہت زیادہ سستی اور سپرے اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہو تی ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری محمد صفدر نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے ضلع وہاڑی میں 1100پیکٹ مختلف سبزیات کے بیج 50روپے فی پیکٹ فروخت کئے جائیں گے جو کہ محکمہ زراعت یونین کو نسل اور فیلڈ افسران محکمہ زراعت سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اس موقع پر ای اے ڈی اے بوریوالا چوہدری الطاف حسین ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی،شیخ محمدیونس زراعت افسران چوہدری محمد آصف ، محمد نواز ،پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران ندیم مشتاق رامے ،عدیل مختار انجم ،طارق محمود ،شاہد گلزار افتخار احمد ،محمدسرور ،ملک فریاد علی ، حاجی محمد افضل،چوہدری محمد صغیر رامے، سابق صدر انجمن آڑھتیاں رفعت طاہر جمیل و دیگر بھی موجو د تھے ۔
بورے والا: میپکو ڈویژن بوریوالا کے ایکسئین واپڈ ا تبدیل نئے ایکسئین شیخ محمد شریف نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق میپکوبوریوالا ڈویژن کے ایکسئین ملک محمد اشفاق اعوان کو تبدیل کر کے ان کی جگہ شیخ محمد شریف نے میپکو سب ڈویژ ن ایکسئین کے دفتر کا چارج سبنھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ موصوف قبل ازیں بھی یہاں بطور ایکسئین تعینات رہے ہیں۔
ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں نے مینارٹی ویلفیئر فنڈ سے108مسیحی برادری کے افراد میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کے امدادی چیک تقسیم کیے
بورے والا: ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں نے مینارٹی ویلفیئر فنڈ سے108مسیحی برادری کے افراد میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کے امدادی چیک تقسیم کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ اقلیتی پاکستان کے برابر شہری ہیں اور ان کو وہ تمام حقوق اور مراعات دی جارہی ہیںجو کہ ہر پاکستانی کا حق ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے مسیحی بھائیوں کو امدادی رقم کی منظور ی دے کر بوریوالا میں مسیح برادری کی خوشیاں کو دبالاکیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دورے حکومت میں ہمیشہ اقلیتوں کی جان و مال اور عزت آبرو حفاظت کی ہے۔ اس موقع پرحافظ محمد رضوان ،شاہد محمود ،چوہدری محمد سعید اور عمران غفور بھی موجود تھے ۔مسیح رہنما ڈاکٹر اسلم بگا ،پرویز مسیح ،جاوید مسیح ،صفدر مسیح ،امین مسیح نے امدادی چیکوں کی تقسیم پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کر تے ہوئے چوہدری نذیر احمد ارائیں کی کاوشوں کو سراہا.
عالمی تبلیغی جماعت جنوبی پنجاب کا تاریخ سازاجتماع 20تا 22فروری بوریوالا میں منعقد ہو گا
بورے والا: عالمی تبلیغی جماعت حلقہ نمبر 11ملتان جنوبی پنجاب کا تاریخ ساز اجتماع مورخہ 22-21-20فروری بروز جمعرات، جمعہ ،ہفتہ بوریوالا میں منعقد ہو گا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تبلیغی کارکن بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں یہ اجتماع 25ایکڑ رقبہ پر مشتمل کنال گارڈن نزد پنجاب کالج بنگلہ نہر چیچہ وطنی روڈ پر منعقد ہورہا ہے جس سے میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف اضلاع ملتان ،ڈیرہ غازی خاں ،مظفرگڑھ ،لیہ ،وہاڑی ،ساہیوال اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں تبلیغی وفود اور ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے یہ تین روزہ اجتماع 20فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر شروع ہو گا اور 22فروری بروز ہفتہ گیا رہ بجے دن اختتامی دعا ہو گی دعا سے پہلے تبلیغی جماعت کے عالمی امیر حاجی عبدالوھاب بیان کریں گے اور اختتامی دعا کروائیں گے اس تبلیغی اجتماع میں جماعت کے مرکزی قائد ین مولانا احسان الحق ،مولانا محمد جمیل ،مولانا خورشید احمد ،اور مولانا طارق جمیل کی خصوصی آمد ہو گی جبکہ اجتماع کی ایک نشست سے عالمی مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کا خصوصی بیا ن ہو گا اس اجتماع کی تیاری کے لئے ایک نگران کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی زیر نگرانی اجتماع سے متعلق تمام امور سپر د کئے گئے ہیں ۔سینکڑوں تبلیغی کارکن پنڈال میں تعینات کئے جارہے ہیں اور اجتماع کی حفاظت کےلئے سینکڑوں افراد عمال ودعا میں مصروف ہیں مساجد و مدارس میں اجتماع کی ہر طرح سے حفاظت اور کامیابی کےلئے دعائیں جاری ہیں اس اجتماع میں سینکڑوں افراد کی جماعتوں کی شکل میں تبلیغ کےلئے ملک اور بیرون ملک تشکیل ہو گی یہ امر قابل ہے کہ بوریوالا کی تاریخ میں اتنا بڑا تبلیغی و اصلاحی اجتماع تحصیل سطح پر پہلی بار منعقد ہو رہا ہے جس کے علاقہ بھر میں خوش گوار اثرات مرتب ہوں گے ،مقامی انتظامیہ کی طر ف سے بھی حکومت کی ہدایت پر خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ علاقہ بھر میں مختلف تبلیغی جماعتیں گاﺅں گاﺅں بستی بستی جا کر ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اجتماع میں شرکت کی دعوت دے رہی ہیں اس اجتماع میں نامور نعت خواں اور مبلغ اسلام جنید جمشید کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔