بورے والا: وزیراعظم کے انرجی سیور پروگرام کی افتتاحی تقریب واپڈا کمپلیکس میں ہوئی جس کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نذیراحمد آرائیں نے کہا تاجر اور گھریلو صارفین بجلی کی بچت کو قومی فرض سمجھ کر کم سے کم بجلی استعمال کرنے کی عادت ڈالیں۔ اس پروگرام سے لاکھوں گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا گذشتہ حکومت نے بجلی کی قلت سے نمٹنے کے لئے پیداوار بڑھانے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے کا راستہ اختیار کیا اور بجلی پیدا کرنے کا مشکل کام وزیراعظم نواز شریف کے لئے چھوڑ دیا جنہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی نندی پور، چیچوکی ملیاں کے ٹھپ منصوبے دوبارہ زندہ کئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ‘وزیر اعظم انرجی سیور پروگرام’ کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور میپکو افسران اور کارکنان کی محنت اور عوامی نمائندوں ، تاجر تنظیموں، میڈیا اور صارفین کے تعاون سے ہم اس چیلنج کو پورا کرنے میں سرخرو ہونگے۔ پروگرام میں بدعنوانی اور بے قاعدگیوں کے امکانات ختم کرنے کے لئے فول پروف نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعظم انرجی سیور پروگرام’ کے تحت گھر گھر جا کر 2عام بلب کے بدلے 2انرجی سیور بلب مفت تقسیم کریں گی جس کیلئے صارف کوگزشتہ مہینہ کا ادا شدہ بِل دکھانا ہو گا۔اس موقع پر ڈپٹی مےنجر میپکو بورے والا ڈویژن شیخ محمد شریف نے بتایا کہ وزیر اعظم انرجی سیور پروگرام کے تحت بورےوالا ڈویژن میںدولاکھ انرجی سیور بلب مفت تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا یہ انرجی سیور بلب مارکیٹ میں دستیاب انرجی سیور بلبوں سے بہتر کوالٹی کے ہیں اور ان کی وارنٹی ایک کی بجائے 2سال ہے اس سکیم سے صارف کو بجلی کے بِل میں سالانہ 1600روپے تک کی بچت ہو گی۔ وزیر اعظم کے اس ماحول دوست پراجیکٹ کی تکمیل سے ملک بھر میں 3کروڑ انرجی سیور لگا کر ایک ہزار میگا واٹ تک بجلی بچائی جائے گی جو کہ تقریباَ ایک بڑے ڈیم کی پیداوار کے برابر ہے۔ ہر سب ڈویڑن میں پانچ پانچ ایماندار اہلکاروں کی دو دو ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو روزانہ گھر گھر جا کر انرجی سیور کے بدلے پرانے بلب اکٹھے کریں گی۔ اس موقع پر صارفین نے درپیش شکایات کے انبار لگا دئیے جس پر رکن اسمبلی کو یقین دلایا گیا کہ ان کی نوٹ کروائی ہوئی تمام شکایات کے ازالہ کے لئے نظام میں حقیقی اصلاح کی جائے گی، تمام سب ڈویڑن افسروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ پرفارمنس دکھانے کے لئے اوور ریڈنگ کا سہارا لینا بند کر دیں۔تقریب میں میاں محمد شہباز،میاں احد شریف،محمد صغیر رامے،چوہدری عبدالرﺅف،چوہدری ذوالفقار احمدنمبردار،ندیم مشتاق رامے،غلام رسول زیدی،نعیم شان،محمد حسین بھٹی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔