بورے والا: نشترمیڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں عطائیت کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے عطائیت کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹرز کو چاہئے کہ وہ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے عملی جدوجہد تیز کر دیں اور انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت اپنی پیشہ وارانہ خدمات کو دیانتداری سے ادا کریں،غریب اور مستحق طبقہ کو علاج و معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے باہمی پیار اور سچے جذبوں کو فروغ دینا ہو گا دکھی انسانیت میں پیار اور خوشیاں بانٹنا ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تحصیل بورے والا کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ممبران پنجاب اسمبلی،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،جنرل سیکرٹری پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر اظہار چوہدری،ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر رانا محمد اکرم،معروف سماجی شخصیت سہیل صابر چوہدری،صدر بار ایاز محمود گھمن،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر محمد اشرف چوہدری،(ر)ایم ایس ڈاکٹر ایم اے رﺅف بھٹی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے نومنتخب عہدیداران صدر پی ایم اے ڈاکٹر سیف اللہ خاں،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اعظم میاں،نائب صدر ڈاکٹر محمد عمران بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر زاہد صدیق،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر مقصود احمد شیخ اور کلینکل سیکرٹری ڈاکٹر عزیر احمد رفیق سے حلف لیا تقریب میں سابق عہدیداران نے نو منتخب عہدیداروں میں سونیئر تقسیم کیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔