Pages - Menu

منگل، 18 فروری، 2014

مسلم لیگ (ن) کی حکومت سچے جذبے سے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے , چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم

 مسلم لیگ (ن) کی حکومت سچے جذبے سے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے , چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ  ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم
بورے والا: قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ اینڈورکس کے چیئرمین و ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سچے جذبے سے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔وزیراعظم نواز شریف اوروزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی بھرپورمنازل طے کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بورے والا کے اراکین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کی تجویز پر این اے 168میں بورے والا سے لڈن 40کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لئے 54کروڑ ،معصوم شاہ تا رتہ ٹبہ 28کلومیٹر سڑک کے لئے31کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی ہے جس پر کام کا آغاز آئندہ چند ہفتوں میں کر دیا جائے گا جبکہ ساہوکا تا دیوان صاحب سڑک کے لئے 9کروڑ روپے اور کچی پکی تا گگومنڈی براستہ جملیرا روڈ کو بھی دوبارہ تعمیر کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے ۔انہوں نے بتایا وزیر اعلی ٰ پنجاب نے لڈن کو ٹاﺅن کمیٹی کا درجہ دینے کے لئے ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے جس پر ضروری کاروائی کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ ان کی سفارش پرلڈن کے نواح شام لاٹوں میں بیٹھے 300سے زائد کچی آبادیوں میں رہائش پذیر گھرانوںکو مالکانہ حقوق دئیے جا رہے ہیں ۔ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم نے بتایا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے میدان میں اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اور سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے اور فروغ تعلیم کے لئے پہلے سے زیادہ وسائل فراہم کر رہی ہے اس سلسلہ میں این اے 168میں 10سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے جس میں دو ہائی سکولوں کے علاوہ نئے سکولوں کا اجراءبھی شامل ہے جس سے اس پسماندہ علاقے میں خواندگی کی شرح کوبڑھانے میں مدد ملے گی ۔




0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔