Pages - Menu

جمعرات، 13 فروری، 2014

وفاقی وزارت اطلات و نشریات کی طرف سے پریس کلب کو بھیجی گئی الیکٹرونکس اشیا ممبران قومی اسمبلی سید ساجد مہدی اورچوہدری نذیراحمد آرائیں نے انتظامیہ کے حوالے کردیں

بورے والا: وفاقی وزارت اطلات و نشریات نے صحافیوں کی فلاح و بہود اور پریس کلبزکی تنزین و آرائش کو ہمیشہ پیش نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم و ممبر قومی اسمبلی ،چوہدری نذیراحمد ارائیں نے گذشتہ روز وزارت اطلات و نشریات کی طرف سے سامان الیکٹرونکس پریس کلب بوریوالاکے عہد ید اروں کے حوالے کر تے ہوئے کیا اس سلسلہ میں منعقدہ ایک سادہ اور پر وقار تقریب میں انہو ں کہا کہ مسلم لیگ ن کو سابق حکومت کی طرف سے ملک میں انتہائی مقروض اورمخدوش حالت میں اقتدارملاہے میاں محمدنواز شریف چونکہ انتہائی خلوص نیت کے ساتھ توانائی بحران سے لیکر میڈیا کی آزادی کےلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور اس کے مثبت نتائج بہت جلد ملک وقوم کی ترقی کی شکل میں ہمارے سامنے ہونگے ۔ صدر پریس کلب احمد وسیم شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے پریس کلب میں سامان الیکٹرونکس بھیجو انے پر وفاقی سیکرٹری اطلات نذیر سعید اور وفاقی انفارمیشن آفیسر تعلقات عامہ منیر حسین راجہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خصوصی طور پران کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیئرمین راﺅ منور احمد خاں، شاہد اکبر طور، ندیم مشتاق رامے، میاں طارق محمود، رانا عبدالوحید خاں، اصغر علی جاوید کامریڈ، اصغرعلی جاوید ،محمد اسلم سند ھو ،صغیر رامے ،نعیم صابر ،ریاض اسلم ،ڈاکٹر امتیاز ، شاہد محمود ،ودیگر بھی موجو دتھے ۔
حکومت نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کےلئے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کیا ہے لیکن مہنگائی اور غربت پر قابو پانے کےلئے ہمیں ٹیکسوں کا دائر کار بڑھانا ہوگا وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار
بورے والا:  حکومت نے ملکی معیشت میں بہتری لانے کےلئے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کیا ہے ۔مہنگائی اور غربت پر قابو پانے کےلئے ہمیں ٹیکسوں کا دائر کار بڑھانا ہوگا ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ ن اورسیز کے نائب صدر محمد شہزاد ڈوگر کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر پرائم منسٹر کے ایڈ وائز اورسیز جاوید ملک ،چوہدری نورالحسن صدر میڈ الیسٹ،چوہدری محمدشفیع نائب صدر ،حاجی محمد الطاف صدر یو ، اے ، ای محمد عرنان سبحانی و دیگر پاکستانی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سابق دور میں آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کر کے حکمران ٹولے نے اپنی عیاشیوں پر خر چ کیا جس سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا گیا ہم نے اپنے مختصر عرصہ میں آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے جو قرضہ حاصل کیا ہے اسکو بجلی کی پیداوار و دیگر اداروں کی حالت کو بہتر بنانے پر خرچ کیا ہے جس سے ہماری ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دینے کی شرح دیگر ممالک کی نسبت انتہائی کم ہے ملک کا نظم و نسق چلانے کےلئے ٹیکس دھندگان کی تعداد کو ں بڑھاناہو گا ملکی معاشی اقدامات کے حوالے سے آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انہو ں  نے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ آڑے وقت میں ملکی معیشت کو کثیر تعداد میں زر مبادلہ بھیج کر سہار ا دیا ہ پوری قوم انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ہم اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔