بورے والا: جشن عید میلادالنبّی کا مرکزی جلوس معروف عالم دین مولانا سیدمحمدمحفوظ الحق شاہ کی قیادت میں جامع مسجد اکبر غلہ منڈی سے برآمد ہوا جس میں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی جلوس میں بڑی تعداد میں ٹریکٹر ٹرالیاںشامل ہیں جن کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ جلوس کے راستوں اور بازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں اور محرابوں سے سجایا گیا تھا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس غلہ منڈی آکر اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستے میں جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اور جگہ جگہ دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں جبکہ جلوس کے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ہر طرف درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں مرکزی جلوس جب گول چوک پہنچا تومسلم لیگ (ن)کے ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اورپرانا ڈاکخانہ چوک میں ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد،ٹی ایم او ایم بی مظہر دیگر و سماجی شخصیات نے جلوس کا استقبال کیا جلوس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ نے حضور اکرم کے اسوہ حسنہ اور اُنکی سیرت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ تمام نمایاں سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے ۔اس موقع پر پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہوئے تٌے اور جلوس کے راستوں پر پبڑی تعداد میں ولیس اہلکار تعینات تھے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔