Pages - Menu

پیر، 2 دسمبر، 2013

چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

بورے والا:  چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ساتھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل، واقعات کے مطابق نواحی آبادی بیر کی مجاہد کالونی کا رہائشی نوجوان محمد امتیاز اعوان ولد مختار احمد اعوان اپنے 13سالہ بھتیجے محمد حمزہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر یعقوب آباد کی جانب جارہا تھا کہ طاہر فلور ملز کے قریب عقبی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبر150ٹوبہ سنگھ نے اسے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں امتیاز اعوان ٹائر کے نیچے آکر کچلا گیا جبکہ اس کا بھتیجا محمد حمزہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریولا داخل کر وا دیا گیا پولیس تھانہ سٹی نے ٹرک قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی 
عربیہ اسلامیہ روڈ پر واقع یو بی ایل بنک کا سیکیورٹی گارڈ دوران ڈیوٹی پر اسرار طور پر ہلاک
بورے والا: عربیہ اسلامیہ روڈ پر واقع یو ،بی ،ایل بنک کا سیکیورٹی گارڈ دوران ڈیوٹی پر اسرار طور پر ہلاک، پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے نعش پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال روانہ کر دی ۔بتایا جاتا ہے کہ یو ،بی ،ایل بنک کا سیکیورٹی گارڈ مقصود احمد سکنہ گلشن کالونی بوریوالا گذشتہ روز بنک کی چھٹی کے دوران ڈیوٹی پر تھانہ آج صبح دوسرا گارڈ جب ڈیوٹی کےلئے بنک پہنچا تو پتہ چلا کہ 40سالہ مقصود احمد بنک کے اندر مردہ حالت میں پڑا ہو تھا ۔فوری طور پر مقامی پولیس اور بنک مینجر کو اطلاع دی گئی جنہوں نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کر دی ،متوفی کے جسم پر بظاہر کسی قسم کے نشانات نظر نہیں آرہے تھے خیال کیا جاتا ہے کہ سے رات کے کسی وقت میں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جو سنبھل نہ سکا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں ماہانہ لاکھوں روپے کی سرکاری ادویات سٹور کیپر اور ڈسپنسروں کی مبینہ ملی بھگت سے چوری ہونے کا انکشاف
بورے والا: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں ماہانہ لاکھوں روپے کی سرکاری ادویات سٹور کیپر اور ڈسپنسر وں کی مبینہ ملی بھگت سے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے انکوائر ی کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا محمد اکر م ۔تفصیلات کےمطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی اور ان ڈور پر روزانہ ہزاروں روپے کی ادویات سٹور سے مریضوں کے نام پر ایشو کر کے رجسٹروں میں جعلی اندراج ڈال کر چوری کر لی جاتی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں بھی سٹور سے نیلبن انجکشن جو کہ شدید درد یا بے ہوشی کےلئے مریض کو تجویز کیا جاتا ہے اور ایک انجکشن کی قیمت 56روپے ہے سٹور سے زاہد نامی ڈسپنسر نے ایمر جنسی کےلئے ایشو کر وائے اور اگلے ہی روز ایمر جنسی کی الماری سے ادویات کا ڈبہ غائب ہو گیا ۔ساتھی عملہ کو چوری کی ادویات کا حصہ نہ ملنے پر معاملہ باہر آگیا ،ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ان ڈورمیں بھی انٹی بائیوٹک سرنجز ،برنولے اور نیٹو ٹیپ وغیرہ کی جعلی انٹری ڈال کر سٹور کیپر عملہ سے مبینہ ملی بھگت کر کے فروخت کر دیتا ہے جس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سرکاری ادویات مریضوں کے زیر استعما ل آنے کی بجائے ماہانہ لاکھوں روپے کی ادویات چوری کر کے بیچ دی جاتی ہیں اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا ڈاکٹر رانا محمد اکر م نے بتا یا کہ ہسپتال میں قبل ازیں بھی ادویات چوری کے واقعات ہو چکے ہیں جن کی باقاعدہ انکوائر ی رپورٹ مرتب کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کےلئے پہلے ای ،ڈی ،او ہیلتھ وہاڑی کو ارسال کی گئی تھی مگر ڈرگ مافیا کے بااثر ہاتھوں نے اس رپورٹ کو سردخانے میں ڈال کر ذمہ داروں ک سزا سے بچا رکھا ہے انہوں نے بتا یا کہ گذشتہ روز چوری ہونے والی مذکورہ ادویات کی انکوائر ی ڈپٹی میڈ یکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر حامد علی اور فارماسسٹ محمد رشید کر رہے ہیں ۔تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد ادویات چوری میں ملوث ہسپتال کے ذمہ دارسرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کےلئے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی کو ارسال کی جائے گی بوریوالا کے عوامی ،سیاسی ،سماجی شہری حلقوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں ادویات چوری کے سیکنڈل کا انکشاف ہونے پر شدید رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے وزیر اعلی پنجا ب ،وزیر صحت اور ڈی ،سی ،او وہاڑی کے علاوہ ای ،ڈی ،او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قر ار واقعی سزا دی جائے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔