بورے والا: حکومت پنجا ب کی طرف سے بھٹہ مزدورں کی اجر ت میں اضافہ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف بوریوالا تحصیل کے سینکڑوں مزدوروں کا اپنے مطالبات کی حمایت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،مہنگائی کے دور میں گھر کا چولھا جلانا مشکل ہو چکا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے مطالبات پورے کر ے وگرنہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو نگے ،تفصیلا ت کے مطابق بوریوالا کے بھٹہ خشت مزدور نمائندوں جان محمد ،محمد رمضان ،نصیر مسیح ،رفیق مسیح ،محمد ارشد ،محمد رفاقت ،محمد شہباز ،شوکت علی ،محمد ریاض اور محمد اصغر وغیر ہ کی قیادت میں مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ بوریوالا تحصیل میں 100سے زائد بھٹہ مالکان غریب مزدوروں کا استحصال کر رہے ہیں ،حکومت پنجاب کی طرف سے دو سال قبل بھٹہ خشت پر اینٹیں بنانے والے پھتیروں کی اجر ت 740روپے فی ہزار مقرر کی گئی ہے جس پر عمل کرنے کی بجائے ہمیں 450روپے فی ہزار مزدوری دی جارہی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے اگر ہم بھٹہ مالکان سے مطالبہ کرتے ہیں تو ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں دے کر خوفزادہ کیا جاتاہے ،انہوں نے کہا کہ بھٹہ کی صنعت سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد گھرانے اس نا انصافی کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ،مہنگائی کے اس دور میں جبکہ آٹے کی قیمت ایک ہزار سے بڑھ کر 1800روپے فی من ہو چکی ہے ہمارے گھر وں میں چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں بھٹہ مزدوروں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف ،وزیر صنعت پنجاب اور ڈی سی او وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں تمام بھٹہ مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کا رڈ جاری کئے جائیں اور بھٹہ مالکان کی طرف سے نام نہاد پیشگی رقوم کو ختم کر تے ہوئے ناجائز کٹوتیاں بند کر کے ہماری اجر ت 740روپے فی ہزار پر عملدرآمد کر وایا جائے وگرنہ ہم مفلس اور غریب لوگ اپنے مطالبات کی حمایت میں وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے ۔
ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر سبزی فروخت کر نے پر تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج
بورے والا : مار کیٹ کمیٹی کی مقررہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر سبزی فروخت کر نے پر تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا اعجاز احمد خاں تحصیلدار بوریوالا نے گذشتہ روز گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقررہ ریٹ سے زائد نرخوں پر سبزی آلو 42روپے کی بجائے 50 روپے پیاز44روپے کی بجائے 60روپے اورپھو ل گوبھی 15روپے کی بجائے 30روپے فی کلو فروخت کرنے پر محمد بوٹا ملک گلی نمبر 4مرضی پورہ ،نصراللہ سکنہ آفاق خاں چوک، محمد نعیم گلی نمبر 10ملتان روڈ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے ۔
ڈینگی مچھر اور مکھیوں کی بھر مار پر ٹائرشاپ مالک کے خلاف مقدمہ
بورے والا: کھلے عام پرانے ٹائروں کو ذخیرہ میں ڈینگی مچھر اور مکھیوں کی بھر مار پر ٹائرشاپ مالک کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطا بق محمد بلا ل سکنہ 257ای بی میں 261پھاٹک کے پاس ٹائر پنکچر کی دکان بنائی ہوئی تھی اور اس نے کھلے عام پرانے ٹائروں کو ذخیر ہ کیا ہواتھا جس میں ڈینگی مچھر اور مکھیوں کی افزائش سے جان لیوا بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ تھا پولیس نے ٹائر شاپ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔