Pages - Menu

منگل، 15 اکتوبر، 2013

بورےوالا کے دوافراد نے پیدل سفرکرکےحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی


بورے والا ۔ جہاں اس سال20لاکھ سے زائد فرزندان توحیدحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی تو دوسری طرف پاکستان کی سر زمین سے تین خوش نصیب افراد نے 6387 کلو میٹر کا سفر 107 دنوں میں پیدل طے کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچتے ہوئے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہے ۔ ان تین خوش نصیب میں سے دو افراد کا تعلق بورے والا سے ہے اس سفر کی قیادت ویسے تو حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے کھرل زادہ کثرت رائے نے کی ہے لیکن ان کا ساتھ بورے والا کے مقامی اسٹامپ پیپرفروش شیخ محمدالیاس کے بیٹے حافظ محمدشہزاد بابر اور ہومیو ڈاکٹر خالد محمود ڈولہ دیا ۔جنہوں نے سخت گرمی کے موسم میں حجاز مقدس کے لئے اپنے سفر کا آغاز3جون کو کراچی پریس کلب سے کیا تھا اوراپنے سفر کے دوران بلوچستان سے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پیدل ایران میں داخل ہوئے اور پھر عراق اور اردن کے مشکل راستوں سے ہوتے ہوئے 6387 کلو میٹر سفر 107 دنوں میں طے کرتے ہوئے اس نیک مقصد میں کامیاب ہوتے ہوئے مدینہ میںداخل ہوئے اور پھر وہاں سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے اور ان تینوں خوش نصیب افراد نے آج حجاز مقدس میں اپنے اس امن مشن کی تکمیل کرتے ہوئے فریضہ حج ادا کیا ہے ہیں۔ بورے والا سے تعلق رکھنے والے حافظ شہزاد بابر کے اہل خانہ اپنے بیٹے کے اس طویل سفر کے بعد فریضہ حج ادا کرنے پر انتہائی پر مسرت ہیں۔ انہوں نے کہا ان کے بیٹے کو پیدل حج کے سفر جانے کا جنون کی حد تک شوق تھا اور اس سے قبل وہ بورے والا سے پاکپتن حضرت فریدالدین گنج شکر اور لاہور حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے مزارعات پرپیدل سفر کرکے حاضری دے چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے اور دیگر ساتھیوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے نام پر یہ تاریخی واک کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔