Pages - Menu

اتوار، 20 اکتوبر، 2013

تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارکر لاکھوں روپے مالیت کی کاریں،موٹر سائیکل،نقدی اورموبائل فون برآمد کرکے 6 جواریوں کوگرفتار کرلیا

بورے والا: تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کی کاریں، موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کرکے 6 جواریوں کوگرفتار کرکے اڈے کے مالک اور اُسکے بھائیوں سمیت16افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی حدود میں واقع چک نمبر451ای بی لاٹ بھٹیاں میں کافی عرصہ سے محمد حفیظ بھٹی نامی شخص کے ڈیرے پرکھلے عام جوئے کا اڈا چل رہا تھا اور وہاں روزانہ لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جاتا تھا اور گذشتہ روز صبح تین بجے کے قریب اطلاع ملنے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس ایس ایچ او شاہد لطیف نے پرپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ وہاں اچانک چھاپہ مارا تو ایک درجن سے زائد افراد جوا ءکھیلنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے موقع سے چھ جواریوں محمد اشرف بھٹی، عبدالعزیز بھٹی، ملک امانت علی، عمر حسین، مشتاق احمد اور نعمان مقصود کو داﺅ پر لگی تین لاکھ روپے سے زائد نقدی قبضہ میںلے کر گرفتار کرکے تھانے میں بند کر دیا جبکہ اڈے کا مالک محمد حفیظ،اُسکا بھائی جاوید اقبال، فلک شیر اور اُنکا ایک ساتھی تنویر عباس سمیت متعدد افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے جوئے کے اڈے سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کاریں،دو موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے کر 16سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔کارکر دگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
بلدیاتی انتخابات کی مجوزہ حلقہ بندیوں پراعتراضات اور تجاویز کےلئے مقررہ تک بوریوالا تحصیل سے78درخواستیں موصول ہوئیں
بورے والا: بلدیاتی انتخابات کی مجوزہ حلقہ بندیوں پراعتراضات اور تجاویز کےلئے مقررہ تاریخ 16اکتوبر تک بوریوالا تحصیل سے 78درخواستیں اسسٹنٹ کمشنر، حلقہ بندی آفیسر کے دفتر میں موصول ہو ئیں جن میں سے 65دیہی حلقہ جات اور 13شہر ی حلقوں سے دائر کی گئیں اسی طرح تحصیل وہاڑی سے کل 65درخواستیں جن مین 56رورل اور 9اربن ایر یا سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے حلقہ بندی آفیسر کے پاس داخل کی گئیں تحصیل میلسی سے کل 85اعتراضات درخواستیں دائر کی گئیں جن میں سے 82دیہی اور تین شہری حلقوں سے داخل کر وائی گئیں ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد کے مطابق بوریوالا تحصیل سے دائر شدہ اعتراضات کی سماعت 21اکتوبر کو صبح 9بجے سے 12بجے تک ڈی ،سی ،او وہاڑی کے دفتر میں ہو گی اے سی آفس کی طر ف سے اپیلیں دائر کرنے والوں کو موقع پر حاضر ہونے کے اطلاع نامے جاری کئے جار ہے ہیں 21اکتوبر کو دوپہر 12بجے سے تین بجے تک تحصیل وہاڑی کے اعتر اضات کی سماعت ہو گی جبکہ تحصیل میلسی سے دائر اعتراضات درخواستوں کی سماعت 22اکتوبر کو ڈی، سی ،او آفس میں ہو گی ، ڈی ،سی ،او وہاڑی تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد جامع رپورٹ مرتب کر کے کمشنر ملتان کو ارسال کر یں گے ،کمشنر ملتان ان اپیلوں پر 3نومبر کو فیصلے کر یں گے جن کی روشنی میں ڈی ،سی ،او وہاڑی جواد اکر م 4نومبر کو ری نوٹیفکیشن کر یں گے ۔
موٹر سائیکل حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق، تین شدید زخمی 
 بورے والا: موٹر سائیکل حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق، تین شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چک 128ای بی کا رہائشی محمد افضل عید کے دوسرے روز گاﺅں سے شہر آرہا تھا کہ چک 505ای بی کے قریب ایک کھڈے سے بچنے کی کوشش میں دوسرے موٹر سائیکل سے ٹکر انے کے نتیجہ میں محمد افضل مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار حافظ محمد نعیم اور محمد حسنین شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے ۔
خسرہ اور پولیو کی قومی مہم موثر انداز میں نہ چلانے پرای، ڈی، او ہیلتھ ضلع وہاڑی رحمت علی عمر ان کافوری تبادلہ کر دیا گیا
 بورے والا: صوبائی سیکرٹری صحت کے احکامات کے تحت ضلع وہاڑی میں خسرہ اور پولیو کی قومی مہم موثر انداز میں نہ چلانے پر ای ،ڈی ،او ہیلتھ ضلع وہاڑی رحمت علی عمر ان کافور ی تبادلہ کر دیا گیا ان کی جگہ ڈاکٹر شاہد معروف کو نیا ای ،ڈی ،او ہیلتھ وہاڑی تعینات کر دیا گیا ،واضح رہے کہ خسرہ اور پولیو کی قومی مہم کے دوران ای ،ڈی ،او ررحمت علی عمران کی عدم دلچسپی کے باعث کئی بچے قطر ے پینے سے محروم رہ گئے تھے اور ڈی سی او وہاڑی جواد اکر م کی طرف سے انکی سخت سرزنش کی گئی تھی اور رپورٹ محکمہ صحت پنجاب کو ارسال کی گئی تھی ۔
 ٹی ایم اے بوریوالا کی طرف سے عیدالضحٰی کے موقع پر صفائی اور جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے مثالی انتظامات
بورے والا : ٹی ایم اے بوریوالا کی طرف سے عیدالضحٰی کے موقع پر صفائی اور جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے مثالی انتظامات دیکھے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر سیف اللہ ساجد کی سربراہی میں شہر کو آٹھ حصوں میں تقسیم کر کے 40کو لیکشن پوائنٹ اور ایک ڈمپنگ پوائنٹ قائم کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق چیف آفیسر چوہدری نثار احمد اور سنیٹری انسپکٹر محمد خالد نے ٹی ایم کے عملہ صفائی کے ذریعے عید کے تینوں ایام میں جامع ایکشن کر تے ہوئے تقریباََ پانچ ہزار سے زائد آلائشوں کو اٹھاکر ٹھکانے لگایا جس کے باعث بوریوالا شہر میںبہتر صفائی کے نتائج سامنے آئے ،بوریوالا کے شہر یوں ،مرکزی انجمن تاجران کے عہدید اروں اور عوامی ،سماجی حلقوں نے ٹی ایم اے کے حکام اور عملہ صفائی کو بہتر کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
 پیپلزیوتھ ونگ کے صدر کے گھر نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد داخل ہو کر خوف و ہراس پھیلانے کے بعد فرار ہو گئے
بورے والا:  پیپلزیوتھ ونگ کے صدر کے گھر نا معلوم نقاب پوش مسلح افراد داخل ہوگئے ،اہل خانہ کی بیدار ی پر خوف و ہراس پھیلا کر بھا گ گئے، واقعات کے مطابق چک نمبر 201ای بی کے رہائشی، پیپلز یوتھ ونگ کے صدر محمدراشد ولد محمد بشیر احمد جو کہ کالعدم تنظیموں کے بارے لکھی گئی ایک کتاب کے مصنف بھی ہیں ،عید الضحٰی کی دوسر ی شب اسکے گھر چار نقاب پوش مسلح افراد داخل ہو گئے ،اہل خانہ کی بیداری پر محمد راشد بارے پوچھتے رہے اہل خانہ کے مطابق محمد راشد کافی عرصہ سے روپوش ہے ،اس سے قبل الیکشن مہم سے واپسی پر اسکی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی نامعلوم افراد کی جانب سے اسے جان سے مار نے کی دھمکیاں مل رہی تھی اور اب حملہ آور یہ سمجھتے تھے کہ وہ عید کے موقع پر گھر والوں کو ملنے کےلئے آیا ہو گا وقوعہ کی اطلاع 15پر پولیس کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔