Pages - Menu

جمعہ، 29 نومبر، 2013

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرتحصیل انتظامیہ نے شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاءکی فراہمی کے لئے گول چوک میں سستا بازار قائم کر دیا

بورے والا: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرتحصیل انتظامیہ نے شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاءکی فراہمی کے لئے گول چوک بورے والا میں سستا بازار قائم کر دیا ہے جو کہ ہفتہ میں تین دن کام کرے گا اور وہاں اشیاءضروریہ سستے داموں دستیاب ہو نگی یہ بات اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر”سستا بازار“ ہفتہ میںتین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو قائم کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں مقامی انتظامیہ نے عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاءفراہم کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے بازار قائم کرنے اورصحت و صفائی کی ذمہ دار ہوگی جبکہ محکمہ زراعت اور لائیوسٹاک کے افسران سبزیوں پھلوں کی فراہمی کے لئے تاجروں کے ساتھ رابطہ کریں گے۔  دریں اثنا ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹی قائم کر دی گئی ہےں جو روز مر استعمال کی اشیاءکی قیمتوں کی نگرانی کرے گی - اس کمیٹی میں ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم ، ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر ، اے ڈی سی وہاڑی، علی عنان قمر ، ای ڈی او زراعت وہاڑی شہزاد صابر ، ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر وہاڑی کاشف عزیز اور ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو اسٹاک وہاڑی محبت خان شامل ہیں جبکہ تحصیل کی سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی مقرر کر دئیے گئے ہیں جو کہ پولیس کے ہمراہ اشیاءکی قیمتوں کو چیک کریں اورگرانی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں گے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔