Pages - Menu

ہفتہ، 19 اکتوبر، 2013

بورے والا میں بھی عیدالضٰحی انتہائی مذہبی جوش و خروش اور سنجیدگی کے ساتھ منائی گئی


بورے والا: ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی عیدالضٰحی انتہائی مذہبی جوش و خروش اور سنجیدگی کے ساتھ منائی گئی ۔ تحصیل بھر میں عید کی نماز عید گاہوں، مساجد اور کھلے مقامات پر ادا کی گئی۔ جہاں پر علماءاکرام نے حضرت ابراہیم (علیہ اسلام) کی قربانی کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔لوگوں نے مختلف جانوروں کی قربانی کرکے حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد کو تازہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی پولیس نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سےنمٹنے کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے ہوئے تھے جبکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے ) نے بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہوئے تھے ۔
مویشی چورمقامی زمیندار کے ڈیرہ سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی چھین کرفرار ۔ دیہاتیوں اور پولیس نے تعاقب کرکے گروہ کے تین ارکان کو پکڑ کر مال مویشی برآمد کر لیے۔ 

بورے والا: مویشی چوروں کے منظم گروہ کے ارکان مقامی زمیندار کے ڈیرہ سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی چھین کرفرار ہوگئے۔ دیہاتیوں اور پولیس چوکی چک نمبر 100ای بی نے تعاقب کرکے گروہ کے تین ارکان کو گھیرا ڈال کرقابوکر لیا اور مال مویشی برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 501ای بی میں مقامی زمیندار چوہدری محمدسجاد رامے اورچوہدری عبدالرزاق رامے کے ڈیرہ پر ان کے ملازمین اللہ بخش و دیگر سوئے ہو ئے تھے کہ رات کی تاریکی میں آٹھ سے نامعلوم ڈاکو وہاں آ گئے اور وہاں موجود ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے رسیوں سے باندھ دیا اور گن پوائنٹ پروہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کی چار عدد بھینسیں اور ایک عدد شاخ بکری چھین کر فرار ہو گئے جس کی اطلاع مقامی پولیس کو کر دی گئی جس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی چک نمبر401ای بی کے قریب ملزمان کو مشکوک جان کر دیہاتیوں نے اس کی اطلاع پولیس چوکی100ای بی کے انچارج  سب انسپکٹر حاجی سوار خان کو کر دی جنہوں نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے گرد گھیرا ڈال کر تین ملزمان فقیر حسین ولد جان محمد، محمد رمضان ولد علی شیرا قوام اوڈھ سکنہ چک نمبر255گ ب مدے پور اور شبیر احمد ولد بشیر احمد سکنہ اڈہ کھچیاں والا چک جھمرہ روڈ فیصل آباد کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیااور موقع پر مال مویشی بھی برآمد کر لیے ۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اڈہ فیض آباد عارفوالا میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا
 منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اڈہ فیض آباد پر اجتماعی قربانی کے موقع پر مسحقین میں گوشت تقسیم کیا جا رہا ہے 
  رپورٹ محمد اسد طاہر
بورے والا: منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اڈہ فیض آباد عارفوالا میں اجتماعی قربانی کا اہتمام ۔ غرباءو مساکین میں گوشت کی تقسیم ۔ غرباءو مساکین دعائیں دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام عارفوالا کے پسماند ہ علاقہ اڈہ فیض آبادمیںوسیع پیمانے پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ۔تحریک منہاج القرآن عارفوالا کے نائب صدر محمد حسین نظامی نے قربانی کا گوشت غربا اور مساکین میں تقسیم کیا۔ مستحقین قربانی کے گوشت کو پا کر پھولے نہیں سما رہے تھے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر سرپرستی چلنے والے ادارے منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی دن دگنی رات چگنی ترقی کے لئے دعائیں کر نے لگے۔ گوشت کی تقسیم کے بعد محمد حسین نظامی نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کا مقصد امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنا ہے اورمنہاج ویلفئیر فاﺅنڈیشن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں نا صرف ملک پاکستان میں بلکہ دنیا کے تقریباََ 120 سے زائدممالک میںامت مسلمہ کی فلاح و بہود کےلئے کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں سیلاب زدگان ہوں یا دہشتگردی کا شکار مسلمان ،یتیم بچوں کے لئے آغوش کا قیام ہو یا مستحق غریب بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا ہتمام، انڈیا کے مظلوم مسلمان ہو یا قحط و خانہ جنگی سے تباہ حال افریقی ملک صومالیہ کے مسلمان،منہاج ویلفئر فاﺅنڈیشن ہر دکھی انسان کی فلاح کے لئے پیش پیش رہی ہے اور انشاءاللہ تا قیامت یوں ہی کام کر تی رہے گی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ قاری لیاقت علی قادری ،قاری حیدر علی ثاقب قادری ،حافظ غلام مصطفیٰ،اللہ رکھا جوئیہ،فوجی نذیر احمد اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔ 


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔