Pages - Menu

جمعہ، 18 اکتوبر، 2013

لاہور سے کراچی تک روٹ بحال ہونے پر بابا فرید ایکسپریس ٹرین کا بورے والا ریلوے اسٹیشن پر والہانہ استقبال، انجمن تاجران کی جانب سے عملے کو پھولوں کے ہار اورمسافروں میں جوس کے پیک تقسیم کئے گئے

بورےوالا ریلوے اسٹیشن پر انجمن تاجران کے عہدیداران فرید ایکسپریس کے انجن پر چڑٌھ کر عملے کا استقبال کر رہے ہیں
بورے والا: لاہور سے کراچی کے لیے روٹ بحال ہونے پر بابا فرید ایکسپریس ٹرین کا مقامی ریلوے اسٹیشن پر والہانہ استقبال کیاگیا جبکہ دوسری طرف شہر کی تمام تجارتی و کاروباری تنظیموں نے ٹرین کی بحالی پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں  ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کی سفارش پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے سمہ سٹہ جانے والی بابا فرید ایکسپریس ٹرین کو لاہور سے کراچی تک چلانے اور اس کے ساتھ ائیرکنڈیشنڈ بوگیوں کے اضافہ کی منظوری دے دی تھی اور پندرہ اکتوبر سے اس سروس کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ اس کے  علاوہ ریلوے نے کرایہ میں کمی کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلہ میں گذشتہ روز جب فرید ایکسپریس پہلے روزلاہور سی کراچی جانے کے لیے جب بورے والا ریلوے اسٹیشن پہنچی تو ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی کی قیادت میں جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیرر رامے، صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی عاشق علی آرائیں، صدر سمال ٹریڈرز ر دیگر نمائندہ افراد جن میایسوسی ایشن حاجی نور احمد بھٹی، مسلم لیگ(ن) تاجر ونگ کے صدر محمد یاسین بھٹی مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں چاچا محمد اسلم، چوہدری ریاض اسلم، محمد اسلم جمال شامل تھے انہوں نے شہریوں کے ہمراہ ٹرین کا فقید المثال استقبال کیا- اس موقع پر ٹرین کے عملہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئےاور مسافروں میں جوس کے پیک بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر مقامی تاجروں نے میاں نواز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے حق میں نعرہ بازی کی اور اس اقدام پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔