بور ے والا: ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طر ف سے صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کےلئے رمضان بازاورں کا انعقادکیا گیا ہے اس سلسلہ میں حکومت بعض اشیاءپر سبسڈ ی بھی دے رہی ہے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں گرانفروشوں اور احترام رمضان آر ڈیئنس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ ضلعی و مقامی انتظامیہ سے تعاون کر کے عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی پروگرام کو کامیاب بنائیں ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سستا رمضان بازار بوریوالا کے اچانک معائنہ کے دوران مقامی اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹر یٹر ٹی ایم اے بوریوالہ سیف اللہ ساجد ،ڈی ایس پی سجاد محمد خان ٹکا ، ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن محمد اسلم چیمہ ، ٹی ایم او چوہدری ایم۔بی مظہر ،ٹی او آر امتیاز احمد جوئیہ ، ٹی او ایف محمد سلیم محسن خان سیکرٹر ی مارکیٹ کمیٹی شیخ جواد اشر ف چیف انسپکٹر محمد اسلم شاہ اوردیگر حکام بھی موجود تھے ،ڈی سی او وہاڑ ی نے رمضان بازار میں لگائے گئے گوشت ،سبزی فروٹ کر یانہ اور مشروبات کے علاوہ سبزیوں کے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا اور اشیاءکے میعار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور انتظاما ت کو تسلی بخش قرار دیا ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں فروخت ہونے والے گھی اور دیگر خورد نی اشیاءکی سمپلنگ کر کے انہیں جلد رپورٹ پیش کی جائے اس موقع پر ڈی سی او جواد اکرم نے بوریوالا دمیں مثالی رمضان بازار لگانے پر ٹی ایم اے مارکیٹ کمیٹی اور دیگر محکموں کی کار کردگی کو سراہا۔
چوہدری نور محمد بی اے کے بیٹےچوہدری محمد امین آرائیں گذشتہ روز یہاں اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے
بورے والا : چوہدری نور محمد بی اے کے بیٹے۔ سابق ڈائر یکٹر انٹی کرپشن چوہدری محمد جمیل ،چوہدری محمد انیس کے بڑے بھائی چوہدری محمد امین ارائیں گذشتہ روز یہاں اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ، مرحوم کی عمر 72بر س کے قریب تھی ، انکی نماز جنازہ گلشن نور ہاﺅسنگ سکیم کے سبزہ زار میں میں ادا کی گئی اور ان کے آبائی گاﺅ ں چک 497ای،بی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں، مسلم لیگ کے ممبر پنجا ب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں ، چوہدری یوسف کسیلیہ ، پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر چوہدری اختر گھمن ، مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہد ی سلیم ،بوریوالا پر یس کلب کے صدر احمد وسیم شیخ، جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے، نائب صدر شاہد اکبر طور، ڈائر یکٹر پروگرامز میاں طارق محمود سمیت سیاسی، سماجی، شہری حلقوں نے چوہدری محمد امین کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کےلئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔