بور ےوالا :گورنمنٹ پوسٹ گر یجویٹ کالج بوریوالا شعبہ انگریزی کے استاد محمد اکرم نے صرف 33سال کی عمر میں ڈاکٹر یٹ کی ڈگری حاصل کر کے کالج میں ریکارد قائم کر دیا ،تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوریوالا کے شعبہ انگریز ی کے استاد محمد اکر م نے اسلامیہ یونیورسٹی بہالپور شعبہ انگریزی میں ہائر ایجو کیشن کمیشن کے پی ایچ ڈی سکالر محمد اکرم کے سکالر کی حیثیت سے اپنے تھیسس کا اوپن ڈیفنس ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔انہوں نے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ چیئر پرسن شعبہ انگریزی ڈاکٹر میمونہ کی زیرنگرانی مکمل کیا ہے اس موقع پر بیرونی ممتحنین جن میں کامسیٹس لاہور کے ڈاکٹر احسن مبشر اور گجرات یونیورسٹی کے ڈاکٹربہزاد نور شامل تھے ان کو مقالے کے کامیاب دفاع کے بعد امیدوار کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرارد ے دیا۔ ڈاکٹر محمد اکرم کے کئی ریسرچ پیپر ز بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں ان کو اس بے مثا ل کامیابی پر پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر جاوید اقبال ، پروفیسررفیق بھٹی ۔ پریس کلب کے صدر احمد وسیم شیخ ، جنر ل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں ،سید ساجد مہدی ،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں ، محمد یوسف کسیلیہ ، بلال اکبر بھٹی ، گورنمنٹ کالج کے پرنسپل چوہدری محمد اشرف ودیگر نے مبارک باددی ہے ۔
پولیس نے محلہ کے ہینڈ پمپ میں تیزاب ڈالنے والے تین باپ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
بورے والا :تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ڈی ایس پی بوریوالا کی ہدایت پر محلہ کے ہینڈ پمپ میں تیز ا ب ڈالنے والے تین با پ بیٹو ں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلا ت کے مطابق ایف بلاک لکڑ منڈی کے ذیشان حیدر نے اپنی درخواست میں پولیس کو بتایا کہ 15جولائی کی شب وہ بجلی کی بندش کے دوران گلی میں چارپائی پر بیٹھا ہوا تھاکہ اسی محلے کے اعظم بھٹی اور اس کے دو بیٹے نعمان اعظم اور ارسلان اعظم کے ہا تھوں میں تیزاب کی بوتلیں تھیں جنہیں انہوں نے گلی میں نصب ہینڈ پمپ میںڈال دیا ،ہینڈ پمپ سے سارا محلہ پانی استعما ل کر تا ہے ہم نے انہیں روکا تو انہوں نے للکارا کہ قریب آئے تو تمہارے اوپر بھی تیزاب پھینک دیں گے ، اہل محلہ کے اکٹھا ہونے پر ملزمان فرار ہو گئے ،ملزمان نے چند روز قبل اہل محلہ کو نلکے سے پانی بھرنے سے روکا تھا اس رسہ کشی کے باعث اہل محلہ میں کشیدگی جاری تھی فور ی طور پروقوعہ کی اطلاع 15پر پولیس کو دی گئی جنہوں نے نلکے کو بند کر دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 277-284ت۔پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شر وع کر دی
زچگی کے دوران غلط آپریشن کر کے خاتون کو ہلاک کرنے کے الزام میں ایل ایچ وی کے خلاف مقدمہ درج
بورے والا : ماڈل ٹاﺅن پولیس نے گلشن کالونی کے الطاف علی ملک کی درخواست پر اس کی ہمشیرہ کو زچگی کے دوران غلط اپریشن کر کے ہلاک کرنے کے الزام میں مرضی پورہ کی ایل ایچ وی مسما ة اظہر مقصود کے خلا ف زیر دفعہ 322ت ۔پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شر وع کر دی الطاف علی کے مطابق اس کی ہمشیرہ گلنا ز بی بی جو کہ حاملہ تھی گذشتہ روز 11بجے اچانک طبیعت خراب ہو نے پر گلی نمبر 4مدینہ کالونی میں اظہر مقصود ایل ایچ وی کے کلینک پر لے گئے جنہوں نے چیک اپ کے بعد بتایا اس کا فور ی اپریشن ہو گا ہم مریضہ کو سرکاری ہسپتال پہنچانے لگے تو مو صرفہ نے کہا کہ جانے کی ضرروت نہ ہے میں بہت قابل ہوں مجھ سے ہی ڈلیوری کر والو دوران اپریشن گلناز بی بی کی حالت غیر ہو گئی تو ایل ایچ وی نے جواب دے دیا کہ کیس خراب ہو گیا ہے اسے ہسپتال لے جاﺅ مگر ہسپتال جانے سے قبل ہی مریضہ کا خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گئی غفلت اور لا پرواہی کے باعث گلنا ز بی بی جانحق ہو گئی پولیس نے مجرمانہ غفلت کے الزام میں مذکورہ ایل ایچ وی کے خلاف زیر دفعہ 322ت۔پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔