بورے والا: نواحی گاﺅں کے زمیندار کے ڈیرہ پر مسلح ڈکیتی کی واردات ،ایک درجن سے زائد ڈاکو اسلحہ کے زور پر تمام ملازمین کو ایک کمرہ میںبند کر کے لاکھوں روپے مالیت کے تین ٹریکٹر دو موٹر سائیکل ، زرعی آلات موبائل فون اور 2لاکھ روپے کی کھاد لوٹ کر فرارہوگئے ، تفصیلات کےمطا بق چک نمبر 459ای بی کے نوید جٹ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے عر صہ 12سال سے سردار ڈاکٹر محمد نوید ڈوگر سے تین مربعہ زرعی اراضی ٹھیکہ پر لے کر ڈیر ہ بنا کر رہائش رکھی ہوئی ہے بد ھوار اور جمعرات کی درمیانی شب وہ ڈیرہ سے اپنے گھر گاﺅں میں آگیا اور ملازمین ایوب ،اظہرعباس ،الیاس ،ملک نواب ، عمران لنگڑیال ، ڈرائیور شیرمحمد اپنے اہل وعیال کے ہمراہ ڈیرہ پر موجود تھے کہ 11بجے شب 12سے زائد نامعلوم مسلح ملزمان وہاںآگئے اور تمام ملازمین اکٹھا کرکے ایک کمرہ میں بند کر کے چار مسلح افراد ان کی نگرانی کرتے رہے ،دیگر ملزمان ڈیرہ کے اندر سے کھڑے ہوئے ٹریکٹر میسی 375نمبری 2019/VRS معہ ٹرالی مالیتی چھ لاکھ ،ایک ٹریکٹر میسی 240نمبر ی1774/VRSماڈل 2012دو میسی ٹریکٹر 240نمبر ی 1773/VRSدو موٹر سائیکل کراﺅن لیفان نمبر ی 2957/VRKیونائیڈڈ موٹر سائیکل بلانمبر ی ایک عدد ہل ، کراہ ، ریجر ،4عدد موبائل فون دو چار پائیاںاور ٹرالر میں 50بوری ڈ ی اے پی کھاد مالیتی 2لاکھ روپے لوڈ کر کے فرار ہوگئے صبح سحر ی کے وقت بند کمرہ میں موجو د ملازمین نے رہائی ملنے پر پولیس کو اطلاع دی تھانہ صدرپولیس نے اطلاع ملتے ہی تمام سٹرکوں کی ناکہ بند ی کروادی تاہم ملزمان اورمسروقہ ٹریکٹر ز کاکوئی سراغ نہ مل سکا تھانہ صدر پولیس نے زیردفعہ 395ت ۔پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
واپڈا میپکو ڈویژن بوریوالا نے منی گریڈ اسٹیشن پر چھاپہ مارکر غیر قانونی ھاﺅسنگ سکیم میں ڈائر یکٹ تاریں لگ کر بجلی چوری پکڑ لی
بورے والا: واپڈا میپکو ڈویژن بوریوالا نے منی گریڈ اسٹیشن پر چھا پہ ما کر غیر قانونی ھاﺅسنگ سکیم میں ڈائر یکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے کے الزام میں ممبر سٹی پولیس لائزن کمیٹی وہاڑی سمیت 18افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروادیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او میپکو واپڈ سیٹلائٹ ٹاﺅن ڈویژن بوریوالانے لائن سپرنڈنٹ محمد سلیم ،محمد منشاءاور ٹیم میں شامل دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گذشتہ روز ٹی ایم اے سے ایک غیر منظور شدہ ھاﺅسنگ سکیم گرین ویو فیز ٹو میں چھاپہ مارکر چیک کیا تو ھاﺅسنگ سکیم میں ایک مکان کے اندر منی گریڈ اسٹیشن بنا ہوا تھا جہاں سے سے ڈائر یکٹ تاریں لگاکر ممبر سٹی پولیس لائزن کمیٹی چاچا ملک محمد اسلم ، راﺅ افتخار ، ارشاد مقصود ، غلام حسین ،مقصود احمد ، رانا رشید ،غلام رسول ، سلیم سموٹیل ،رانا مسعو د وغیر ہ نے اپنے دفتر اورگھروں کو بجلی کی سپلائی چالو کی ہوئی تھی اور اس جگہ پر واپڈ ا کے دو میٹروں کو بھی غیر قانونی طور پر شفٹ کیا گیا تھا ان گھروں سے ممبر سٹی پولیس لائزن کمیٹی چاچا محمد اسلم ایک ہزار روپے ماہانہ فی گھر سے بجلی کابل وصول کرتا تھا تھانہ سٹی پولیس نے واپڈاحکام کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیںچاچامحمد اسلم کے مطابق وہ بجلی چوری میں ملوث نہیں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کےلئے واپڈا حکام نے ان کے خلاف بے بنیا د بجلی چوری کا مقدمہ درج کروایا ہے ۔
نواح آبادی ٹبہ مصطفی آباد میں سیوریج کی مین لائن بند ہونے سے گند ا پانی گٹروں سے ابل کر آبادی میں داخل پختہ سٹرک ،گلیا ں اور مکان زیر آب آگئے
بورے والا: سیوریج کی مین لائن بند ہونے سے گند ا پانی گٹروں سے ابل کر آبادی میں داخل پختہ سٹر ک ،گلیا ں اور مکان زیر آب آگئے تفصیلات کے مطابق ٹبہ مصطفی آباد کے رہائشی ،حاجی باﺅ گجر ، ملک فاروق ، ملک آصف ،حاجی محمد علی ، رانا صغیر احمد ، رفیق بھٹی ، فضل گجر ، اسماعیل گجر ، سلیم ،محمد شہباز ،حاجی لیاقت اور محمد امین نے گذشتہ روز پریس کلب میں آ کر ٹی ایم اے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ ٹبہ مصطفی آباد میں سیوریج کا گنداپانی مین لائن بند ہونے سے گڑوں سے ابل کر انکی آبادی میں داخل ہو چکاہے آبادی کے بازار جو ہڑ کی شکل اختیا ر کرچکے ہیں جس سے مچھر کی افزائش ہورہی ہے اور ڈینگی پھیل رہا ہے بدبو سے علاقہ میں تعفن پھیل رہاہے جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے پختہ سٹر ک پانی میں بہہ چکی ہے مسجد میں نماز پڑھنے کےلئے جانے والے نمازیوں کے کپڑے گندے پانی سے ناپاک ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ متعدد با رٹی ایم اے حکام کو بتایا مگر مسئلہ حل نہ ہوا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف اور ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔