Pages - Menu

منگل، 16 جولائی، 2013

 رمضان  بازار سے سستی اشیاءکی فراہمی سے عوام کو جو ریلیف مل رہا ہے یہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے منشور کا حصہ ہےصوبائی وزیرخصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید منہیس
 بورے والا: سستا رمضان بازار بور ے والا میں پنجاب کے وزیر آصف سعید منہیس شکایت رجسٹرچیک کر رہے ہیں
بورے والا: صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق رمضان بازاروں میں عام آدمی کو سستی اور معیاری اشیاءضروریہ کی فراہمی میں تحصیل و ضلعی انتظامیہ تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے رمضان  بازار سے سستی اشیاءکی فراہمی سے عوام کو جو ریلیف مل رہا ہے یہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے منشور کا حصہ ہے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات کا ازالہ اور انہیں ہر سطح پر ریلیف پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار بورے والا کے اچانک معائنہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،میاں ثاقب خورشید،قائمقام ڈی سی او مدثر ریاض ملک،ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد،ای ڈی او زراعت محمد شہزاد،ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہدنذیر،ڈی ایس پی سرکل بورے والا قلب عباس،ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،بزرگ لیگی راہنما چاچا ملک محمد اسلم،سابق ناظم ملک ذوالفقار اعوان،چیئرمین سی پی سی چوہدری سعید احمد اور چوہدری ریاض اسلم کے علاوہ نمائندہ شخصیات بھی موجودتھیں صوبائی وزیر نے رمضان بازار بورے والا میں گئے انتظامات،اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں اور اُنکے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بورے والا کا رمضان بازار غیر معمولی کارکردگی کا حامل ہے جس سے خادم اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی تکمیل میں بھر پور مدد مل رہی ہے۔
قیامت خیز گرمی کے دوران روزہ دار ٹیچرز کی ڈی ایس ڈی ٹریننگ میں ہلاکت کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،ٹریننگ کو رمضان المبارک کے بعد کروانے کا مطالبہ
بورے والا: قیامت خیز گرمی کے دوران روزہ دار ٹیچرز کی ڈی ایس ڈی ٹریننگ میں ہلاکت کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، ٹریننگ کو رمضان المبارک کے بعد کروانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بورے والا سمیت ملتان ڈویژن کے پرائمری و مڈل سکول ٹیچرز کی سالانہ ڈی ایس ڈی ٹریننگ کے دوران گذشتہ روز گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں منعقدہ اس تربیتی کلاس میں شریک مقامی پرائمری سکول ٹیچر فلک شیر بھٹی قیامت خیز گرمی اور روزہ کی وجہ سے کلاس روم میں بیہوش ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر گرمی کی وجہ سے دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہو ااور وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ٹیچر کی دوران ٹریننگ ہلاکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام ضلعی صدر مرزا طارق محمود کی قیادت میں آج ڈی ایس ڈی ٹریننگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں ٹریننگ کے شرکاءاساتذہ نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرزا طارق محمود نے کہاکہ رمضان المبارک میں ڈی ایس ڈی ٹریننگ کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین نے شدید احتجاج کیا تھا لیکن محکمہ تعلیم انتظامیہ نے ڈی ایس ڈی پنجاب کے دباﺅ میں آکر رمضان المبارک میں ہی یہ ٹریننگ شروع کروا دی جس میں ایک ٹیچر کی ہلاکت اور دوسرے ٹیچرز راﺅ محمد ایوب کی بیہوشی کے بعد تشویشناک حالت دیگر ٹیچرز پر موت کی لٹکتی تلور ہے اگر اساتذہ کو قیامت خیز گرمی اور روزے کی حالت میں اس ذہنی کرب سے نجات نہ دلائی اور اسے ملتوی نہ کیا گیا تو اساتذہ سروں پر کفن باندھ کر حکومت کی اس پالیسی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے ر مجبوب ہونگے احتجاجی مظاہرے میں فریاد علی جٹ،حاجی رشید احمد،میاں سعید احمد سدھو،امجد علی،میاں محمد بخش،لیاقت واہلہ،سرفراز گجر اور خلیل چوہدری کے علاوہ دیگر اساتذہ راہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔