بورے والا: دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے کاٹن فیکٹری کے مینیجر کو گولی مار کر زخمی کرکے 20 لاکھ روپے نقدی سے محروم کردیا. کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کا واقعہ کے خلاف شدید احتجاج اور مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چیمہ کاٹن فیکٹر کے مالک محمد نواز چیمہ کا بیٹا حامد نواز اور ان کی دوسری فیکٹری کا پا ٹنر اور مینجرمرسلین شریف عسکری بینک کی شاخ کی طرف سے 20 لاکھ روپے نقد رقم لینے کے بعد واپس اپنی کار میں اڈہ کچی پکی کے قریب فیکٹری کے یونٹ نمبر 2 کی طرف جا رہے تھے کہ اڑھائی بجےدن کے قریب ایک 125 بلا نمبری موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں نےان کی گاڑی کا پیچھا کر کرنا شروع کردیا جب انہوں نےخطرہ محسوس کیا تو انہوں نے اپنی گاڑی کا رخ فیکٹری یونٹ نمبر 1 کی طرف موڑ دیا لیکن چوکیدار نے دروازہ کھلونے میں تاخیر کردی تو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل گاڑی کے آگے کھڑی کرکے گاڑی کے دروازے پر فائرنگ شرو ع کر دی جس کے نتیجہ مرسلین شریف کے بائیں بازو اور پیٹ پر فائر لگے اور وہ زخمی ہو گیا ملزمان کار میں سے 20 لاکھ روپے نقدی سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔ مضروب کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بورے والا لے جایا گیا. فتح شاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے. دریں اثناء پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مقامی عہدیداران کا ایک اجلاس وائس چیئرمین اطہر غفور کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں شیخ محمد ایوب، ملک نذیر احمد، میاں طارق جاوید، شیخ محمد اشفاق، مختار احمد چوہدری، داؤد کریم، شیخ محمد عابد ، راجہ جاوید ریاض، میاں محمد شہباز اور انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے سابق صدر چوہدری رفعت طاہر جمیل، ملک عتیق اعوان، چوہدری طاہر محمود، محمد یاسین نے شرکت کی اور ڈکیٹی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور ڈی پی او، وہا ڑی صادق علی ڈوگر سے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کیا جائے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لئے فیکٹری علاقوں میں سڑکوں پر پولیس گشت کو بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔
تھانہ سٹی پولیس کی لاک اپ سے فرارہونے والے بین الاضلاعی کار چورگروہ کے دو ارکان کو پولیس نے ایک ہفتہ بعد پھر گرفتار کر لیا
بورے والا: تھانہ سٹی پولیس کی لاک اپ سے فرارہونے والے بین الاضلاعی کار چور گروہ کے دو اراکان کو پولیس نےایک ہفتہ بعد پھر گرفتار کر لیا گیا اور ان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ان کا تین دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ سٹی پولیس نے بین الاضلاعی کار چوروں کے گروہ کے دو ارکان تصور حسین اور محمد اقبال سہو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین چوری شدہ کاریں برآمد کیں تھیں۔ملزمان علاقہ غیر سے چوری شدہ گاڑیوں کے کاغذات میں ٹیمپرنگ کرتے تھے ور بعد میں ان گاڑیوں کو مارکیٹ میں فروخت کر تے تھے دو جولائی،2013 کو دونوں ملزمان سٹی پولیس اسٹیشن کی لاک اپ سے ہتھکڑی کھول کرفرار ہو گئے تھے اور ڈ ی پی او وہاڑی نے سب انسپکٹر محمد آصف چوہان سمیت دیگر پانچ غافل پولیس افسران کو معطل کر دیا تھا۔ ایک ہفتہ بعد ایس ایچ او سٹی پولیس ملک اعجاز احمد مسوان نے ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا جب دونوں وہ قبائلی علاقوں کی طرف فرار ہورہے تھے اور ان کو علاقہ مجسٹریٹ عمران طارق کی عدالت میں پیش کرکے ان کا تین دن کا ریمانڈ حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی۔
ڈی ایس پی بورے والا سرکل سجاد محمد خان ٹکا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی
بورے والا: ڈی ایس پی بورے والا سرکل سجاد محمد خان ٹکا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ان کے پیشرو قلب عباس خان کو بطور سرکل افسر نورپور تھل ضلع خوشاب تبدیل کر دیا ہے اس کے علاوہ ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے ہیں ایس ایچ او صدر بورے والا نادر خان بلوچ کو بطور ایس ایچ او کرم پورمیلسی تبدیل کرکے ان کی جگہ ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا ملک اعجاز مسوان کو بطور ایس ایچ او تھانہ صدر بورے والا تعینات کیا ہے جبکہ شاہد نذیر وڑائچ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال رانا نیک محمد کو تبدیل کرکے رائے محمد اکرم کوایس ایچ او تھانہ ماچھیوال مقرر کیا گیا ہے۔
چوہدری محمد بوٹا مظہر کو ٹی ایم او بورے والا مقررکر دیا گیا
بورے والا: حکومت پنجاب نے تحصیل میونسپل آفیسر بورے والا نعیم اللہ وڑائچ کو مقامی بورڈ لاہور تبدیل کر کے ان کی جگہ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ وہاڑی چوہدری محمد بوٹا مظہر کو بطور ٹی ایم او بورے والا مقرر کیا ہےجنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائص کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔