زرداری اور اس کے حواریوں نے ملک و قوم کا جو حشر کیا ہے اسکی وجہ سے پیپلز پارٹی کا گراف ڈاﺅن ہوا ہے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد آرائیں کا کارنر میٹنگ سے خطاب
بورے والا : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 167چوہدری نذیر احمد آرائیں اور نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ زرداری اور اس کے حواریوں نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک و قوم کا جو حشر کیا ہے اسکی وجہ سے پیپلز پارٹی کا گراف ڈاﺅن ہوا ہے اور اسے امیدوار نہیں مل سکے۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے گذشتہ شب اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ای بلاک لیبر ہال کے سامنے اور یونین کونسل 59گلشن رحمان میں منعقدہ بڑے انتخابی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کی صلاحیت صرف میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے پاس ہے ۔ انشاءاللہ 11مئی کو مسلم لیگ (ن) کا عوامی انقلاب ایک سیلاب کی شکل میں ملکی لٹیروں اور چوروں کو اپنے ساتھ بہا کر لےجائے گا اور پاکستانی قوم شیر کے نشان پر مہر لگا کر ایک محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ۔ ان اجتماعات سے مزدور رہنماءحافظ عاطف ریاض سابق چیئرمین بلدیہ ،پیر محمد اقبال شاہ ،اے غفار پاشا ایڈوکیٹ ،چوہدری شاہد اقبال ایڈوکیٹ ،چوہدری ارشاد حسین ،خان خالد خان ،غلام رسول زیدی اور چوہدری عمران غفور نے بھی خطاب کیا اور امیدواران کو یقین دلایا کہ بورے والا کے انتخابی حلقے مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ثابت ہونگے۔ گلشن رحمان کے بڑے جلسے کا اہتمام چوہدری شاہد اقبال ایڈوکیٹ ،ای بلاک میں حافظ عاطف ریاض نے کیا تھا جبکہ اس موقع پر پیر بختیار عالم چشتی ایڈوکیٹ ،صاد ق نسیم چوہان ،ملک فرقان یوسف ،چوہدری عبد الجبار شاکر ،چوہدری محمد شفیق ایڈوکیٹ ،صغیر رامے ،پیر بختیار عالم چشتی ،حاجی محمد اسحاق ،غلام رسول زیدی ،محمد صدیق کالا باغ ،فرخ اسلام چوہدری ،مشتاق احمد بھٹی ،چوہدری ریاض احمد آرائیں سمیت دیگر مسلم لیگی کارکنان بھی موجود تھے ۔
آئندہ بجلی چورروں کا بل شریف شہری ادا نہیں کریں گے ۔ کسان اتحاد کے امیدواران کا خطاب
بورے والا : پاکستان کسان اتحاد کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 167ملک ذوالفقار حسین اعوان ،امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری فیاض عظیم ایدوکیٹ نے صدر پاکستان کسان اتحاد کے صدر چوہدری فرخ ضیاءسندھو کے ہمراہ مختلف دیہات چک 447,461,327,323ای بی کا دورہ کیا او ر معززین علاقہ کو کسان اتحاد کے منشور سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد نے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے آئندہ بجلی چورروں کا بل شریف شہری ادا نہیں کریں گے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ بجلی کا بل ادا کرنے والے صارفین کے اوپر بجلی چوروں کا بل ڈالنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں پہنچ کر ایسے قومی مجرموں کے خلاف موثر قانون سازی کروائیں گے ۔ اس موقع پر چوہدری جہان خان گھمن ،چوہدری محمد ارشد ایڈوکیٹ ،اعجاز ممتاز ایڈوکیٹ ،میاں سجاد احمد نمبر دار ،محمد بوٹا کھوکھر ،محمد رمضان نمبر دار ،حاجی عاشق حسین ،عبد الرحمن بھٹی ،محمد اشرف ڈوگر ،فوجی محمد رفیق، عبد المجید جٹ اور دیگر معززین دیہہ بھی موجود تھے ۔
تنظیم حقوق اہلسنت کا صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر تعزیتی اجلاس
بورے والا: تنظیم حقوق اہلسنت کا صاحبزادہ فضل کریم کی وفات پر تعزیتی اجلاس ۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا میں تنظیم حقوق تحفظ اہلسنت کے زیر اہتمام گذشتہ روز چیئر مین حقوق تحفظ اہلسنت پیر محمد اقبال شاہ کی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں معروف نعت خواں سید لیاقت حسین گیلانی ،صاحبزادہ فضل کریم کے بیٹے میاں حامدرضااور علاقہ بھر سے دیگر علماءکرام مشائخ نے شرکت کی انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم ایک اعلیٰ پایا کے عالم دین ،مفکر اور محب وطن پاکستانی تھے ۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی دین اور پاکستان کی خدمت میں وقف کی ہوئی تھی ۔ ان کی وفات سے جو خلاءپیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔